برسبین(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر طوفان الفریڈ نے قیامت ڈھادی جس سے نظامِ زندگی درہم برہم ہوگئی، اور لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو گئے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان الفریڈ نے ریاست کوئنز لینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔

رپورٹ کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے، کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں اور 3 لاکھ سے زائد گھروں اور کاروباری مراکز کی بجلی معطل ہو گئی، جس سے ساڑھے 7 لاکھ افراد متاثر ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق، امدادی کارروائیوں کے دوران دو فوجی ٹرک آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں 36 سولجرز زخمی ہو گئے۔

ایمرجنسی سروسز کے مطابق، نیو ساؤتھ ویلز میں 16 ہزار سے زائد افراد کو فوری طور پر نقل مکانی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، کیونکہ آگے مزید تیز بارشوں اور ہواؤں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آسٹریلین حکام کی جانب سے شہریوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری گھروں سے باہر اور نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:اداکارہ صاحبہ نے سیٹ پر اداکار کو تھپڑ جڑ دیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 5 پاکستانی جابحق ہوگئے

ویب ڈیسک:سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار، پانچ پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔

سعودی ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے جاں بحق افراد میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔

حکام کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق پاکستان کےضلع بہاولنگر سے ہے جبکہ بس میں سوار دیگر متعدد زائرین زخمی ہیں۔

پاکستان کے عمرہ زائرین کی بس البدر سے مدینہ جاتے ہوئےحادثے کا شکار ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • جامشورو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 16ہوگئی، 25 سے زائد زخمی
  • جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا، 16 افراد جاں بحق
  • میرپور ماتھیلو، کورائی برادری کے گھروں پر مسلح افراد کا حملہ، 2 خواتین سمیت 4 افراد قتل
  • میانوالی اور مکڑوال میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 10 سے زائد دہشتگرد ہلاک
  • پورٹیبل اے سی کے استعمال سے بجلی کا بل کم آتا ہے؟
  • سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 5 پاکستانی جابحق ہوگئے
  • سعودیہ میں بس حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق
  • باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد زخمی، 50 مویشی ہلاک
  • باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں درجنوں بکریاں ہلاک
  • بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے سیلاب متاثرہ افراد کے گھروں کا دورہ