ملکی حالات کے تناظر میں پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب میں انٹیلیجنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور مشقیں جاری ہی۔ترجمان کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 436 سرچ اینڈ سویپ آپریشن اور  8 مشقیں کی گئیں۔آپریشنز میں سنگین جرائم میں ملوث 38 اشتہاری مجرم اور 123 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے جن سے 2 کلاشنکوف، 12 بندوقیں، 20 ہینڈ گنز اور سیکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں، ملزمان سے43 کلو گرام چرس، 2 کلو ہیروئن اور 560 گرام آئس بھی برآمد ہوئی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصرکی سرکوبی کے لیے مشقیں بھی جاری ہیں، مشقوں میں پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، ایلیٹ فورس اور ریسکیو 1122 نے بھی شرکت کی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پنجاب پولیس کی کچے کے علاقے میں کارروائی، دو مغوی بازیاب

RAHIM YAR KHAN:

پنجاب پولیس نے رحیم  یار خان میں کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران دو مغویوں کو بازیاب کروا لیا اور اس دوران دو  اغوا کار زخمی ہوگئے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ کارروائی کے دوران کریمنلز سے بازیاب ہونے والے مغویوں کی شناخت محمد علی اور سیف الرحمان حیدر کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں کا تعلق اسلام آباد سے بتایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رحیم یار خان پولیس کا کچہ ماچھکہ میں دوران پیٹرولنگ ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا اور دوران غیر مصدقہ طور پر دو ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں تاہم اغوا کار دونوں مغویوں کو چھوڑ کر کچے کے علاقے میں فرار ہوگئے جبکہ پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

ڈی پی او رحیم  یار خان رضوان عمر گوندل  کا کہنا تھا کہ بازیاب مغویوں کے بارے متعلقہ پولیس سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ کاروائی میں بکتر بند گاڑیوں، ایلیٹ کمانڈوز سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کامیاب کارروائی پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا 2 کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • سیکیورٹی فوسرز کے خیبرپختونخواہ میں 2 مختلف آپریشنز، کارروائی کے دوران 6 خوارج ہلاک
  • مکڑوال: پنجاب پولیس و سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک
  • میانوالی: پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
  • پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا خوارجی دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن،10 سے زائد دہشت گرد ہلاک
  • اسلام آباد، راولپنڈی میں اگلے چند گھنٹوں تک بارش، تیز ہواؤں کیساتھ ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • جماعت اسلامی کا یکجہتی فلسطین مارچ، اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل
  • جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل
  • کراچی: احمدیوں کی عبادت گاہ کے باہر احتجاج کے دوران ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ درج
  • پنجاب پولیس کی کچے کے علاقے میں کارروائی، دو مغوی بازیاب