رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کا وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کا وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور ملک میں بے روزگاری بڑھ چکی ہے، حکومت کو فوری طور پر آزاد اور منصفانہ الیکشن کرانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسی ہفتے ہم اپنے تمام الائنس کی میٹنگ بلا رہے ہیں جس میں جامع قومی ایجنڈا بنایا جائے گا، قومی ایجنڈے کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی عوام کے پاس جائیں گے اور عوام کو اکٹھا کریں گے۔سابق سپیکر نے کہا کہ تمام ورکرز کے خلاف ایف آئی آر واپس لی جائے اور گرفتار ورکرز کو آزاد کیا جائے۔علاوہ ازیں تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کے حوالے سے کوئی اجلاس یا فیصلہ نہیں ہوا، اگلے ہفتے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر جامع پلان لے کر آ رہے ہیں، گرینڈ الائنس کے ساتھ مل کر احتجاج کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کے حوالے سے پارٹی کی سطح پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا پی ٹی آئی کا اپنا فیصلہ ہوگا، اپوزیشن کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تحریک انصاف
پڑھیں:
بلغاریہ: کرپشن کے خلاف عوامی احتجاج پر وزیراعظم عہدے سے مستعفی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بلغاریہ کے وزیر اعظم روزن ژیلیاژکوف نے پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی کارروائی سے چند منٹ قبل عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بلغاریہ کے وزیر اعظم نے معاشی پالیسیوں اور کرپشن کے خلاف عوامی احتجاج کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کیا، انہوں نے استعفیٰ ٹیلی وژن پر خطاب میں پیش کیا۔
خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری اتحادی حکومت کا اجلاس ہوا جس میں ہم نے موجودہ صورتحال، اپنے سامنے موجود چیلنجز اور وہ فیصلے جنہیں ہمیں ذمے داری کے ساتھ کرنا ہے ان پر گفتگو کی۔
انہوں نے بتایا کہ ہماری خواہش ہے کہ ہم اُس معیار پر پورا اتریں جس کی عوام ہم سے توقع رکھتے ہیں، طاقت عوام کی آواز سے جنم لیتی ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ اعلان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب چند منٹ بعد ہی پارلیمنٹ میں ان کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی۔
روزن ژیلیاژکوف نے متنازع 2026 کا بجٹ واپس لینے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے باوجود بدھ کی شب دارالحکومت صوفیہ اور دیگر شہروں میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے تھے۔
مظاہرین مجوزہ ٹیکس اور سماجی تحفظ کی شراکتوں میں اضافے سے ناراض تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کرپشن کو مدد فراہم کرے گی اور عام شہری اپنی روزمرّہ زندگی میں کوئی بہتری نہیں دیکھ سکیں گے۔