کراچی: مسلح ملزمان بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہری کو لوٹ کر فرار
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں تین موٹر سائیکلوں پرسوار5 مسلح ملزمان بینک سے رقم لیکرنکلنے والے شہری سے لوٹ مارکرکے فرار ہوگئے، واردات میں ملوث ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جب کہ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
رپورٹ کے مطابق پی آئی بی کالونی میں تین موٹر سائیکلوں پرسوار5 مسلح ملزمان بینک سے رقم لیکرنکلنے والے شہری سے لوٹ مارکرکے فرار ہوگئے۔
واردات میں ملوث ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ، پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
پی آئی بی کالونی تھانے کے علاقے ابراہیم مارکیٹ کی عقبی گلی میں تین موٹر سائیکلوں پرسوار5 مسلح ملزمان نے بینک سے رقم لیکرنکلنے والے شہری کو گھیرلیا اورمسلح ملزمان اسلحے کے زورپر شہری سے 4 لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان کو شہری کا تعاقب کرتے دیکھا گیا۔
واردات میں ملوظ ملزمان نے ماسک سے چہرے کوچھپایا ہوا ہے، پی آئی بی پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں واردات کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تاہم تین روزگزرجانے کے باوجود پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ا ئی بی والے شہری
پڑھیں:
کراچی: ٹک ٹاک ویڈیو دیکھ کر ملتان سے فریج لینے کے لئے آنے والے شہری کو سی ویو جانا مہنگا پڑ گیا
ٹک ٹاک کی ویڈیو دیکھ کر ملتان سے کراچی فریج لینے کے لئے آنے والے شہری کو سی ویو جانا مہنگا پڑ گیا
رپورٹ کے مطابق بائیک رائیڈر "پردیسی" کو سمندر کنارے لیجاکر کپڑے، چپل، موبائل فون اور چالیس ہزار روپے لیکر غائب ہوگیا، عمران نامی متاثرہ شخص ملتان سے کراچی پہنچا تھا۔
متاثرہ شخص نے کہا کہ کینٹ اسٹیشن پر شیرشاہ کے لئے آف لائن بائیک بک کرائی، شیر شاہ مارکیٹ پہنچے تو مارکیٹ بند تھی، شیر شاہ سے کورنگی اپنے رشتے دار کے گھر جانے کے لئے اسی بائیک رائیڈر سے کہا۔
متاثرہ شخص نے کہا کہ راستے میں کلفٹن سی ویو آیا تو سمندر دیکھنے کے لئے رک گیا، متاثرہ شخص سی ویو سمندر میں گیا کپڑے گیلے ہونے پر اپنے قمیض ،چپل بائیک رائیڈر کو دیئے۔
اس نے مزید بتایا کہ سمندر میں گیا وہاں سے دیکھا تو بائیک رائیڈر غائب تھا، میرے قمیض کی جیب میں چالیس ہزار نقد ، موبائل فون شناختی کارڈ و دیگر اشیاء موجود تھیں۔
بائیک رائیڈر کے ہاتھوں لٹنے والا شہری بغیر قیمض اور ننگے پاؤں سی ویو چوکی پہنچا ، پولیس نے کہا کہ متاثرہ شہری کی درخواست وصول کرلی ہے، کارروائی جاری ہے۔