فلسطین سے قبضہ گروپ کو چلے جانا چاہئے، جنرل محمد باقری
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
عرب میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی پابندی باقی نہیں بچی جو ایران پر عائد نہ ہوئی ہو۔ لیکن اس کے باوجود ایرانی قوم ثابت قدم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے گزشتہ روز اسلامی جمہوریہ ایران کے Executives اور عہدیداران نے رہبر معظم انقلاب سے ملاقات کی۔ اس دوران ایران کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف جنرل "محمد باقری" نے لبنانی چینل المیادین سے گفتگو کی۔ اس موقع پر انہوں نے فلسطین، حزب الله اور ایران کے ساتھ ڈونلڈ ٹرامپ کے رویے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ جس نے فلسطین کو غصب کیا ہے اُسے وہاں سے چلے جانا چاہئے۔ کسی ملت کو اس کی سرزمین سے بے دخل نہیں کیا جا سکتا۔ اس سرزمین میں فلسطینی عوام کی جڑیں ہیں جو قیامت تک باقی رہیں گی۔ غزہ کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرامپ کا منصوبہ محض جذباتی ہے۔ اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکتا۔ فلسطینی اپنی سرزمین پر ہمیشہ رہیں گے۔ جنرل محمد باقری نے ایران کے خلاف ڈونلڈ ٹرامپ کی سیاست کے بارے میں کہا کہ کئی سالوں سے دشمن ہمارے خلاف دباو بڑھانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ایسی کوئی پابندی بھی باقی نہیں بچی جو ایران پر عائد نہ ہوئی ہو۔ لیکن اس سب کے باوجود ایرانی قوم ثابت قدم ہے۔ حزب الله کے بارے میں جنرل محمد باقری نے کہا کہ یقیناََ حزب اللہی جوان پہلے سے زیادہ مستحکم تر ہوں گے۔
المیادین ہی سے گفتگو میں IRANIAN ARMY CHIEF جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے ٹرامپ منصوبے پر ایران کا موقف وہی ہے جو فلسطینی عوام، عالم اسلام اور دانشمندوں کا موقف ہے۔ یہ منصوبہ غیر منطقی اور بے بنیاد ہے جو کبھی بھی عملی نہیں ہو گا۔ انہوں نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں کہا کہ کوئی بھی عقل مند انسان پابندیوں اور دباو کے سائے میں بات چیت نہیں کرتا۔ اس صورت حال میں مذاکرات غیر معقول ہیں۔ اسی دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے سربراہ "محمد اسلامی" نے کہا کہ IAEA کی حکمت عملی، ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسیوں کا تسلسل ہے۔ تہران کے خلاف عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کا طریقہ کار اس کے اصول و ضوابط سے متصادم ہے۔ ہمارے ساتھ اس عالمی ادارے کا رویہ اس کے اپنے آئین سے تضاد رکھتا ہے۔ ایرانی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف سٹاف بریگیڈیئر جنرل "محمد رضا آشتیانی" نے کہا کہ ایران مختلف شعبوں میں ایک عظیم طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دشمن کی ہر احمقانہ دراندازی کا جواب دینے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ ہمیں کوئی خوف نہیں۔ ہمیں یہ بھی اطمینان ہے کہ کوئی ایران پر حملے کی جرات نہیں رکھتا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے بارے میں نے کہا کہ ایران کے انہوں نے
پڑھیں:
پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ، آئینی عہدوں پر رہتے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے، رانا ثنا
وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ کا کہنا تھا کہ کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا، اس امر کو یقینی بنانے کے لیے ملک میں آئینی طریقہ کار اور قوانین موجود ہیں، پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرنے چاہئیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں، پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف نے پی پی پی سے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی ہدایت کی ہے، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے، 1991ء میں صوبوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے اور 1992ء کے ارسا ایکٹ کی موجودگی میں کسی سے ناانصافی نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے کہا کہ کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا، اس امر کو یقینی بنانے کے لیے ملک میں آئینی طریقہ کار اور قوانین موجود ہیں، پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرنے چاہئیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اکائیوں کی مضبوطی کو وفاق کی مضبوطی سمجھتے ہیں، ماضی کی طرح اسی طرز عمل پر چلتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئین و جمہوریت پر پختہ یقین رکھنے والی جماعت کے طور پر اکائیوں اور اس میں رہنے والے عوام کے حقوق کے تحفظ پر سمجھوتہ کیا نہ کریں گے، بات چیت اور مشاورت ہی ہر مسئلے کا حل ہے۔