پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) مشن کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا۔ذرائع کے مطابق پالیسی سطح کے مذاکرات میں نئے مالی سال کے بجٹ پر بات چیت ہو گی، جبکہ معاشی اہداف پر بھی مشاورتی جائزہ شامل ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ پالیسی سطح کے مذاکرات آئندہ ہفتے ہی مکمل ہو جائیں گے، جبکہ آئی ایم ایف مشن مذاکرات کے بارے میں ابتدائی بیان بھی جائزے کے اختتام پر جاری کرے گا۔اقتصادی جائزہ مشن کی حتمی رپورٹ ایگزیکٹو بورڈ کو پیش کرے گا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پالیسی سطح کے مذاکرات آئی ایم ایف
پڑھیں:
35 ویں نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی نے گولڈ میڈلز کی سنچری مکمل کرلی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں جاری 35ویں نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی نے گولڈ میڈلز کی سنچری مکمل کرتے ہوئے اپنی سبقت برقرار رکھ لی۔
بدھ کے روز بھی شہر کے مختلف مقامات پر کھلاڑیوں کے درمیان میڈلز کے حصول کی سرگرمیاں جاری رہیں۔ دن کا آغاز 42.195 کلو میٹر کی میراتھون ریس سے ہوا، جو مزارِ قائد سے شروع ہو کر متعدد علاقوں سے گزرتی ہوئی نیشنل کوچنگ سینٹر پر ختم ہوئی۔ یہ ریس نیوی کے شہباز مسیح نے 2 گھنٹے 25 منٹ میں مکمل کرتے ہوئے جیت لی۔ واپڈا کے شیر خان دوسرے جبکہ نیوی کے شعیب اختر تیسرے نمبر پر رہے۔
خواتین کی لانگ جمپ میں واپڈا کی فائقہ ریاض 5.52 میٹر کا جمپ لگا کر گولڈ میڈل کی حقدار ٹھہریں اور اس کے ساتھ ہی 100 اور 200 میٹر کے بعد ایونٹ میں اپنی گولڈ میڈلز کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی۔ ایتھلیٹکس کے دیگر مقابلوں میں خواتین کے ہیمر تھرو میں واپڈا کی عظمیٰ اذان، 1500 میٹر میں ارم شہزادی، 100 میٹر ہرڈلز میں غزالہ رمضان جبکہ مردوں کے 200 میٹر میں آرمی کے عثمان علی، 10 ہزار میٹر میں محمد اختر اور 400 میٹر میں اسماعیل نے گولڈ میڈلز جیتے۔
سوئمنگ مقابلوں میں آرمی کے احمد درانی نے مزید تین گولڈ میڈلز اپنے نام کرکے ڈبل ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ انہوں نے 800 اور 200 میٹر فری اسٹائل کے علاوہ 200 میٹر ریلے میں بھی سبقت حاصل کی۔ مین سوئمنگ میں واپڈا کے حمزہ آصف نے 50 میٹر بریسٹ اسٹروک میں نیا قومی ریکارڈ قائم کیا، جبکہ خواتین میں جہاں آرا نبی اور سندھ کی حریم نے بھی اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔
روئنگ ایونٹس میں پاکستان آرمی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 5 گولڈ اور ایک سلور میڈل حاصل کیا، جبکہ نیوی نے 2 گولڈ اور 5 سلور میڈلز جیتے۔ اسکاؤٹ ہیڈ کوارٹرز میں ویمن ویٹ لفٹنگ ایونٹس بھی اختتام پذیر ہوئے، جہاں آرمی کی خدیجہ وحید نے 69 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل لیا۔ 86 پلس کلوگرام میں واپڈا کی نازیہ اسلم، 77 کلوگرام میں آرمی کی سونیا عظمت اور 86 کلوگرام کیٹیگری میں واپڈا کی نادیہ مقصود نے گولڈ حاصل کیا۔
شوٹنگ میں نیوی نے مزید چار اور آرمی نے دو گولڈ میڈلز جیتے، جبکہ مین اور ویمن کراٹے مقابلوں میں بھی آرمی کا پلڑا بھاری رہا۔ ویمن فٹبال کے سنگل لیگ ایونٹ میں آرمی نے واپڈا کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا اور پورے مقابلوں میں ناقابلِ شکست رہی۔ ویمن سافٹ بال کے فائنل میں بھی آرمی نے واپڈا کو ہرایا۔
نیشنل کوچنگ سینٹر میں اسکواش مقابلے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ ویمن ایونٹ کے فائنل میں کے پی کی ماہ نور علی اور آرمی کی زینب پہنچ گئی ہیں، جبکہ مینز سنگلز کے فائنل میں واپڈا کے نور زمان اور آرمی کے حذیفہ ابراہیم نے جگہ بنا لی ہے۔