امریکا سمیت 14 ملکوں سے مزید 117پاکستانی بے دخل
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
امریکا سمیت 14 ملکوں سے مزید 117پاکستانی بے دخل WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )امریکا، سنگاپور، ملائشیا سمیت 14 ملکوں سے مزید 117 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران امریکا، سنگاپور، قطر اور ملائشیا سمیت 14 مختلف ممالک سے مزید 117 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا ۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے بلیک لسٹ، امیگریشن مسائل، منشیات، بھیک مانگنے، کفیل کے بغیر کام، پاسپورٹ گمشدگی، کام سے مفرور، معاہدے کی خلاف ورزی، آئی بی ایم ایس میں نام سمیت مختلف الزامات پر 54 کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکا سے ایمرجنسی دستاویزات پر ایک، بنگلہ دیش بلیک لسٹ ایک، سنگاپور امیگریشن سے ایک، بحرین سے ویزا منسوخ کرکے ایک، تھائی لینڈ امیگریشن سے ورک پرمٹ کے بغیر کام پر 2 جبکہ ملائشیا امیگریشن سے 3 پاکستانیوں کو ممنوعہ مسافر قرار دے کر واپس کردیا گیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق امارات میں جیل سے نکالے، مفرور، چوری، غیر قانونی داخلے اور کام کرنے سمیت مختلف الزامات پر 29 کو ڈی پورٹ کیا گیا جبکہ عراق سے ڈی رپورٹ 1 کو مفرور ہونے پر لاڑکانہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ عمان میں آجر کی شکایت اور غیر قانونی کام طور پر کام کرنے پر 4، قطر میں امیگریشن پر انٹری سے انکار، معاہدے کی خلاف ورزی، اور تمباکو فروخت کرنے پر 6جبکہ مراکش میں غیرقانونی قیام پر 4 پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق موریطانیہ میں انسانی سمگلنگ کیلئے پہنچے 2 پاکستانیوں کو بھی بے دخل کیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستانیوں کو کے مطابق سمیت 14
پڑھیں:
نئی دہلی میں رہائشی عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 11 شہری ہلاک
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں رہائشی عمارت گرنے سے 3 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی کے مضافاتی علاقے میں پیش آیا جب کہ اس علاقے میں زیادہ تر دور دراز علاقوں سے آئے مزدور رہتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیمیں دن بھر ملبے میں کھدائی کرتی رہیں، 11 افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا جب کہ 11 دیگر افراد کو بچا کر طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
بھارتی وزیر اعظم نے جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں اور اپنے پیاروں کو کھونے والوں سے تعزیت کرتا ہوں‘۔
صدر دروپدی مرمو نے اپنے بیان میں کہا کہ خواتین اور بچوں سمیت بہت سے شہریوں کی موت افسوسناک ہے‘۔