پاکستان اور بھارت میں ہاکی کی بحالی کیلیے روابط ضروری ہیں، صدر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
لاہور:
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر طیب اکرام نے پاکستان اور بھارت میں ہاکی روابط بحالی کو ضروری قرار دے دیا۔
پاکستان اور جرمنی کی جونیئر ٹیموں کے درمیان فرینڈ شپ سیریز کے دوسرے میچ پر بطور مہمان خصوصی طیب اکرام کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کی ہاکی کو اوپر لانا ایشیا اور ورلڈ ہاکی کی بھی ضرورت ہے۔ بھارت نے ورلڈ ہاکی میں اہم مقام حاصل کر رکھا ہے، اس کے ساتھ پاکستان ہاکی کو بھی کھویا ہوا مقام دوبارہ پانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہاکی انڈیا اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں، ہاکی انڈیا پاکستان میں ہاکی کی ترقی کے لیے کوششوں کو بہت زیادہ پروموٹ بھی کرتی ہے۔ ایف آئی ایچ کی سطح پر دونوں ملکوں کے درمیان مقابلے ہو رہے ہیں لیکن اب اس کے ساتھ دونوں حکومتوں کو بھی میچز کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
طیب اکرام نے کہا کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا پاکستان میں کامیاب ایونٹس سے پوری دنیا میں بہت مثبت پیغام گیا ہے، ہم نے اس سے پہلے بھی پاکستان کو اولمپک کوالیفائر ایونٹ دیا تھا، اگر اس وقت پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود سے رابطہ ہوجاتا تو یہ ایونٹ ہو جاتا، رانا مشہود کی ہاکی کے لیے کوشیں زبردست ہیں۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر نے کہا کہ دو سال پہلے ہاکی کے درپیش چیلنجز کو کم کیا گیا ہے۔ 21 سال بعد جرمن کھلاڑیوں کو پاکستان میں کھیلتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے، جرمن ٹیم کو پاکستان میں میں لانے میں رانا مشہود، خواجہ جنید اور پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام کی محنت ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان میں
پڑھیں:
چین میں پندرہویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز
چین میں پندرہویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ :نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن کی رہنمائی اور چائنا میڈیا گروپ اور بیجنگ میونسپل پیپلز گورنمنٹ کی میزبانی میں پندرہویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز، بیجنگ میں یان چھی جھیل انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور بیجنگ میونسپل پارٹی کمیٹی کے سکریٹری ین لی نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
بیجنگ میونسپل پارٹی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے رکن،پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے وزیر اور پندرہویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ایگزیکٹو وائس چیئرمین سن جون من نے فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ “”ٹیکنالوجی کی حامل نئی معیاری فلمیں، تنوع میں ہم آہنگی کا مظہر”کی تھیم کے ساتھ ، اس سال ” ٹیمپل آف ہیون” ایوارڈ کے لئے 103 ممالک اور خطوں سے مجموعی طور پر 1،794 فلموں کے درمیان مقابلہ ہے ۔
فلموں کی تعداد میں پچھلے سال کے مقابلے میں 18.9 فیصد اضافہ ہوا ہے جو اس فیسٹول کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے ۔