جسے اللہ رکھے اسے کون چھکے کا محارہ حقیقت بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
جسے اللہ رکھے اسے کون چھکے کا محارہ حقیقت بن کر سامنے آگیا ۔حیدرآبادمیںریلوے سٹیشن پر ماں بیٹے کی ریلوے پٹڑی پر گرنے اور ٹرین گزرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی،کراچی سے پنجاب والی خیبر میل میں سوار خاتون اپنے بچے کے ساتھ ٹرین پر چڑھتے ہوئے چلتی ٹرین کے نیچے آگئی ۔اس دوران ٹرین چلتی رہی ویڈیو وائرل ہو گئی، سٹیشن پر موجود شہریوں نے خاتون کو بیٹھے رہنے کا کہا، بعدازاں ٹرین کی چین کھینچ لی ، ٹرین رکنے پر لوگوں نے خاتون اور بچے کو نکالا جو دونوں زندہ تھے ۔ خاتون مسمات رخشندہ زخمی ہوگئی تھی جسے مقامی ہسپتال علاج کیلئےلے گئے، خاتون فیملی کے ساتھ ٹنڈو آدم جانے کے لیے سوار ہو رہی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
فلم ’سکندر‘ کے سینسر کیے گئے سین کی ویڈیو وائرل؛ مداح حیران، فلم ناقدین پریشان
دبنگ اسٹار کی فلم ’سکندر‘ باکس آفس پر تو بری طرح ناکام رہی لیکن سوشل میڈیا پر اس فلم کو اچانک شہرت ملنے لگی ہے۔
سوشل میڈیا پر سلمان خان کی فلم سکندر کی دھوم کی وجہ ایک ایسے سین کی ویڈیو وائرل ہونا ہے جو کسی وجہ سے فلم سے حذف کردیا تھا۔
یہ سین ایک جذباتی منظر پر مشتمل ہے جس میں اداکارہ کاجل اگروال اہل خانہ کی بے جا پابندیوں سے اکتا کر خود کشی کی کوشش کرتی ہیں۔
اس موقع پر سلمان خان کی انٹری ہوتی ہے اور وہ کاجل اگروال کو خودکشی نہ کرنے پر راضی کرلیتے ہیں۔
اس جذباتی منظر میں دونوں فنکاروں کی جاندار اداکاری نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ دونوں کے درمیان ہونے والے مکالمے بھی شاندار تھے۔
مداحوں نے شکوہ کیا خودکشی کے تدارک جیسے ہاٹ ایشو پر مبنی اس سین کو حذف کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ اگر یہ فلم کا حصہ ہوتا تو شاید فلم کامیاب ہوجاتی.
ناقدین نے بھی کہا کہ اس اہم سین کو فلم سے حذف کرنے کی کوئی وجہ سمجھ میں نہیں آتی۔
اس فلم میں سلمان خان نے ایک ایسے شخص کا کردار نبھایا ہے جو اپنی مرحومہ بیوی کے عطیہ کردہ اعضا حاصل کرنے والے تین افراد کو بچانے کی جدوجہد کرتا ہے۔