ٹرین کے ذریعے پشاور سے لاہور جعلی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
لاہور:
ریلویز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرین کے ذریعے پشاور سے لاہور 5 لاکھ روپے جعلی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔
ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق لاہور کا رہائشی ملزم محمد مجید ٹرین خیبر میل میں سوار ہونے کے لیے ریلوے اسٹیشن پشاور کینٹ داخل ہوا۔
ڈیوٹی پر موجود ایس ایچ او جمال عبد الناصر نے شک کی بنیاد پر ملزم کی تلاشی لی جس پر ملزم کی جیب سے 5 لاکھ روپے کی جعلی کرنسی برآمد ہوئی۔
ملزم جعلی کرنسی کو ٹرین خیبر میل کے ذریعے پشاور سے لاہور لے جانا چاہتا تھا۔
ملزم کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس پشاور کینٹ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جعلی کرنسی
پڑھیں:
ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ
ڈی پی او کے مطابق فتنۃ الخوارج کے حملہ آوروں کی تعداد 18-19 تھی جو مسلح اور 8 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ دہشت گردوں کا ایک گروپ رینگتے ہوئے پولیس پوسٹ کی طرف بڑھ رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ ڈی پی او بنوں کے مطابق نصف شب کو پولیس پوسٹ دھرئے پل پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جسے بہادر پولیس اہل کاروں کی بروقت اور فوری جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا۔ فتنۃ الخوارج کے حملہ آوروں کی تعداد 18-19 تھی جو مسلح اور 8 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ دہشت گردوں کا ایک گروپ رینگتے ہوئے پولیس پوسٹ کی طرف بڑھ رہا تھا۔ دہشت گرد آئی ٹی کیمرے کو نشانہ بنا کر ایک مربوط حملہ کرنا چاہ رہے تھے۔
حکام کے مطابق پولیس جوانوں نے مشکوک حرکات کے سدباب میں کارروائی شروع کی اور اسی دوران دہشت گردوں کے دیگر ساتھیوں نے مختلف اطراف سے چوکی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کے بعد دہشت گردبھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ آئی جی پولیس نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر پولیس کے جوانوں کے حوصلے کی تعریف کی ہے۔