چمپیئنز ٹرافی کا فاتح کون بھارت یا نیوزی لینڈ؟ فائنل پر 5 ہزار کروڑ کا جوا
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
نیو دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ دبئی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول چمپیئنزٹرافی کے فائنل پر 5 ہزار کروڑ بھارتی روپے کا جوا کھیلا گیا ہے۔رپورٹس میں جوا کھیلنے والے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انٹرنیشنل بکیز نے بھارت کو فیورٹ قرار دیا ہے اور انڈر ورلڈ سے منسلک کئی بکیز کا کہنا تھا کہ ہر بڑے میچ کے دوران دنیا بھر سے بڑے بڑے بکیز دبئی آجاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دبئی میں کرکٹ میچوں پر شرط میں مشہور انڈر ورلڈ گروپ ڈی کمپنی ملوث ہوتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چمپیئنزٹرافی کے دوران دہلی پولیس نے 5 بڑے بکیز کو گرفتار کرلیا ہے، جنہوں نے سیمی فائنل پر شرط لگائی ہوئی تھی اور ان سے کی گئی پوچھ گچھ ہی تفتیش دبئی تک وسیع کرنے کا موجب بنی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک کارروائی میں گرفتار دو بکیز کی شناخت پروین کوچر اور سنجے کمار کے نام سے ہوئی ہے جو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل پر جوا کھیل رہے تھے۔
گرفتار پروین کوچر جوے کے لیے ایک مکان ماہانہ 35 ہزار روپے پر کرایے میں لیا ہوا تھا اور ہر میچ پر 40 ہزار روپے کا منافع کماتا تھا تاہم تفتیش کے دوران انہوں نے کہا کہ پورا نیٹ ورک دبئی سے کنٹرول ہوتا ہے۔پولیس نے گرفتار بکیز سے الیکٹرونک ڈیوائسز، لیپ ٹاپ اور دیگر اشیا سمیت لاکھوں روپے نقد کی صورت میں برآمد کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان چمپیئنز ٹرافی کا فائنل اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا، بھارت پورے ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کو صرف ایک میچ میں بھارت سے شکست ہوئی تھی۔بھارت نے تمام میچز دبئی میں کھیلے اور سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ہے اور نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو لاہور میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ سیمی فائنل فائنل پر
پڑھیں:
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی دبئی میں ڈانس کی ویڈیو وائرل
بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور مشہور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی دبئی می ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں انوشکا اور ویرات ایک شوٹ کے دوران ایک ساتھ رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ہنستے مسکراتے ہوئے ایک گروپ کے ساتھ ڈانس کر رہے ہیں۔
مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور انسٹاگرام پر ایک فین پیج کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈو نے دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں ویوز حاصل کر لیے ہیں۔
یاد رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی دسمبر 2017 میں اٹلی کے خوبصورت شہر ٹسکنی میں ہوئی تھی۔ اس جوڑے نے 2021 میں اپنی بیٹی وامیکا اور 2024 میں بیٹے اکا کی پیدائش کے بعد اپنی چھوٹی سی فیملی کو مکمل کیا۔
View this post on InstagramA post shared by ???????????????????? ???????????????????? ???????????? ???????????????? (@wrogn.virat)