ٹورنٹو کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 12 افراد زخمی، ملزمان فرار
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
مونٹریال: کینیڈا کے سب سے بڑے شہر ٹورنٹو میں ایک پب پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور نقاب پوش تھے اور جدید اسلحے سے لیس تھے۔
یہ واقعہ ٹورنٹو کے مشرقی علاقے میں پیش آیا، جہاں تین نامعلوم حملہ آوروں نے ایک پب میں داخل ہو کر بغیر کسی وجہ کے گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔
ٹورنٹو پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا: "12 افراد زخمی، جن میں 6 کو گولیاں لگیں، تاہم کسی کی جان کو خطرہ نہیں"۔
پولیس کے مطابق ملزمان ایک "اسالٹ رائفل" اور ہینڈ گنز" سے مسلح تھے۔ سپرنٹنڈنٹ پال میک انٹائر نے بتایا کہ "حملہ آوروں نے پب میں داخل ہوتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی"۔
فائرنگ کی وجوہات واضح نہیں ہو سکیں، تاہم پولیس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے اور تمام شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر: نامعلوم افراد کی سیاحتی مقام پر فائرنگ سے متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ
مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، اور ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کم از کم 5 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیاحتی مقام پر ہونے والے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے، جبکہ 12 کے قریب افراد زخمی ہیں۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہاکہ کئی برسوں بعد مقبوضہ کشمیر میں بڑا حملہ ہوا ہے، اب اس بات کا تعین کیا جا رہا ہے کہ کتنے افراد کی ہلاکت ہوئی اور کتنے زخمی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews زخمی سیاحتی مقام فائرنگ مقبوضہ کشمیر نامعلوم افراد ہلاکتوں کا خدشہ وی نیوز