کراچی: رمضان المبارک میں پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان کردیا گیا۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 15 رمضان سے بس سروس اب رات 1:00 بجے تک چلائی جائے گی، اوقات میں توسیع کا اطلاق آر ون، آر ٹو، آر 3، آر 4، آر 9، آر 10، اور ای وی ون روٹ پر ہوگا، ہم رمضان المبارک کے دوران کراچی کے شہریوں کو درپیش مشکلات کو سمجھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام زیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتے ہیں، اوقات میں توسیع کا مقصد مزید سفری سہولت فراہم کرنا ہے،اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ لوگ خریداری کے بعد محفوظ طریقے سے اپنے گھروں تک پہنچ سکیں، توسیع حکومت کی جانب سے رمضان کے دوران عوام کو بہتر اور سہولت بخش سفری آپشن فراہم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ کراچی کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، تمام شہری پیپلز بس سروس کی توسیع شدہ اوقات کی سروس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اوقات میں توسیع کا
پڑھیں:
کراچی میں پی ایس ایل میچ کے دوران تماشائی گراؤنڈ میں داخل
پی ایس ایل 10 میں پیر کوکراچی اور پشاور زلمی کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کے دوران انکلوزر سے ایک نوعمر تماشائی میدان میں داخل ہوگیا۔
نوعمر تماشائی نے کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر سے ملنے کے بعد بابر اعظم کے قریب جانے کی کوشش کی۔تاہم، اس سے قبل ہی سیکورٹی اہلکار وہاں پہنچ گئے اور اسے قابو کرلیا۔
بعدازاں تماشائی کو گراؤنڈ سے باہر لے جاکر قانونی کاروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔