چئمپئنز ٹرافی فائنل: نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
آئی سی سی چئمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم دبئی میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارت نے فائنل تک پہنچنے کے سفر میں بغیر کسی شکست کے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ بھارت کے خلاف گروپ اسٹیج میں شکست کے باوجود، نیوزی لینڈ نے تمام شعبوں میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف بھرپور فتح حاصل کی۔
واضح رہے کہ گروپ اسٹیج میں دونوں ٹیمیں دبئی میں آمنے سامنے آئیں تھی، جہاں روہت شرما کی ٹیم نے بلیک کیپس کو 44 رنز سے شکست دی تھی۔
بھارت اسکواڈ:
روہت شرما (کپتان)، شبمان گل، ویرات کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہل، ریشب پنت، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو، ہرشیت رانا، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، رویندر جڈیجہ، ورون چکرورتی۔
نیوزی لینڈ اسکواڈ:
مشیل سینٹنر (کپتان)، مائیکل بریس ویل، مارک چیمپمن، ڈیون کون وے، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، ڈیریل مچل، ول او’رورک، گلین فلپس، راچن راوندرا، ناتھن اسمتھ، کین ولیمسن، ول یانگ، جیکب ڈفی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ کے خلاف
پڑھیں:
بھارت میں وقف ترمیمی بل کے خلاف علما و مشائخ سراپا احتجاج، ہزاروں افراد کی شرکت
بھارت میں وقف ترمیمی بل کے خلاف مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، جس کا اظہار ریاست کرناٹک میں جمیعت علماء کی قیادت میں ہونے والے ایک بڑے احتجاج میں کیا گیا۔ احتجاج میں ہزاروں علما، مشائخ اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی اور وقف کے تحفظ کے حق میں آواز بلند کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ”وقف مسلمانوں کا آئینی حق ہے، اور ہم فاشسٹ طاقتوں کو یہ حق چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے“۔ شرکاء نے نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت مسلمانوں کے حقوق سلب کرنا چاہتی ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ ہم قانون کا احترام کرتے ہیں، لیکن آئین کو مسخ نہیں ہونے دیں گے۔ یہ احتجاج نہ تو کسی مذہب اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت کے خلاف ہے بلکہ آئینی دفاع اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہے۔
شرکاء نے متنبہ کیا کہ آواز دبانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ وقف بل مسلمانوں کو ان کے آئینی حقوق سے محروم کرنے کی ایک سازش ہے، جس کے تحت مودی حکومت کی سرپرستی میں مسلمانوں کی مذہبی شناخت، ثقافتی ورثے اور املاک کو مٹانے کی منظم کوششیں کی جا رہی ہیں۔
احتجاج پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا، تاہم مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر یہ بل واپس نہ لیا گیا تو ملک گیر سطح پر تحریک چلائی جائے گی۔
Post Views: 1