پنجاب میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم منصوبوں کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم منصوبوں کی منظوری دیتے ہوئے صوبے میں کم از کم اجرت کا نفاذ یقینی بنانے کا حکم دے دیا، کہا پنجاب بھر میں ورکروں کم از کم 37 ہزار ماہانہ ادائیگی یقینی بنائیں۔
وزیراعلیٰ آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق مریم نوازشریف نے پنجاب بھر میں لیبر کالونیاں بنانے کے لیے بھی پلان طلب کیا ہے جبکہ پنجاب بھر میں سوشل سیکیورٹی اسپتالوں کی ری ویمپنگ کا حکم دیا ہے۔
مزید پڑھیں: ’شکر کریں گرفتار نہیں کررہی‘، مریم نواز میو اسپتال کے ایم ایس پر برہم، عہدے سے ہٹادیا
لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد میں پری سکرینگ کے لیے مریم نوازشریف ویلنس سینٹر بنیں گے جہاں سے مریضوں کو سکریننگ کے بعد بڑے اسپتال میں ریفر کیا جائے گا۔ لاہور ڈیفنس روڈ پر 200 بیڈ کے رحمت اللعالمین کارڈیالوجی سینٹر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
رحیم یار خان میں 50 بیڈ کے نئے سوشل سیکیورٹی اسپتال کی منظوری اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے لیبر لاز میں ترامیم کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: مریم نواز کا پنجاب کے طلبا و طالبات کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان، اہلیت کا معیار بھی بتادیا
مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ محنت کش اللہ کے دوست ہیں، اللہ کے دوستوں کو ناراض نہیں کرسکتے۔ پنجاب کو مزدوروں کی فلاح وبہبود کے حوالے سے مثالی صوبہ بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔ مزدور کی اجرت، علاج معالجہ، بہتر روزگار اور اپنی چھت حکومت کی ذمہ داری ہے۔
مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ کوئی مزدور بھوکا نہ سوئے، کسی کو دکھ اور پریشانی نہ ہو۔ مزدوروں کے بچوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع مہیا کر رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب کم سے کم اجرت مریم نواز مزدور منصوبے.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مریم نواز مزدوروں کی فلاح مریم نوازشریف کے لیے
پڑھیں:
مریم نواز کی ٹیم پنجاب کا فخر، سہولت بازار اتھارٹی کے لیے عالمی سرٹیفکیٹ کا اعزاز
پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو سوئٹزرلینڈ کے مستند ادارے کی جانب سے آئی ایس او 901 اور آئی ایس او 27001 کے عالمی معیار کے سرٹیفکیٹ حاصل ہونے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خوشی اور مبارکباد کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:شاندار کارکردگی اور تاریخی پیشرفت، پنجاب پرفارمنس اور احتساب میں سب سے آگے
یہ کامیابی پنجاب کے عوام کے لیے سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے سلسلے میں سہولت بازار اتھارٹی کے اہم کردار کو اجاگر کرتی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی پہلی ایسی ادارہ بن گئی ہے جس نے آئی ایس او 901 اور آئی ایس او 27001 سرٹیفکیٹ حاصل کر کے عالمی معیار پر اپنی کارکردگی ثابت کی۔ انہوں نے اس کامیابی کو پنجاب اور عوام کے لیے شاندار اور بے مثال قرار دیا۔
جس شہر میں بھی جائیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سہولتیں ہر جگہ نظر آتی ہیں۔ آج پتوکی میں ماڈل سہولت بازار کا وزٹ کیا گیا، شہری سستی اور معیاری اشیاء سے مستفید ہو رہے ہیں۔ pic.twitter.com/R4qpUnfgtk
— ALI HASNAIN BHATTI (@ah_bhti1) December 13, 2025
سہولت بازار اتھارٹی نے صوبہ بھر میں 17 ہزار سے زائد سٹال قائم کر کے عوام کو سستی اور معیاری اشیاء فراہم کرنے کا منفرد ریکارڈ قائم کیا ہے۔
پنجاب کے 36 اضلاع میں 6 ہزار سٹال قائم ہیں جبکہ نئے بننے والے 10 سہولت بازاروں میں ایک ہزار سٹال مزید عوام کی سہولت کے لیے فراہم کیے گئے ہیں۔ ویک اینڈ پر پنجاب بھر میں 10 ہزار سے زائد عارضی سٹال عوامی ضرورت پوری کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سہولت بازار اتھارٹی نے پھل، سبزیوں اور دیگر اشیاء کی سستے داموں فراہمی یقینی بنا کر عوامی خدمت میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی: اسموگ اور موسمی بیماریوں کے تدارک سے متعلق قرارداد منظور
انہوں نے مزید کہا کہ سستی اور معیاری اشیاء پنجاب کے عوام کا حق ہیں اور سہولت بازار اتھارٹی صوبہ کے سرکاری اداروں کو حقیقی معنوں میں خدمت مرکز بنانے کے عزم پر کاربند ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ سہولت بازاروں کا دائرہ کار ڈویژن، اضلاع، تحصیل سے لے کر چھوٹے شہروں تک بڑھانے کے لیے کام جاری ہے اور جنوری تک مزید 3 اضلاع میں سہولت بازار شروع کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پنجاب میں سستی روٹی اور سستا آٹا عوام کے لیے احساس پروگرام کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب سہولت بازار مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب