کیا دانش تیمور دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں؟ اداکار نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے معروف اداکار اور میزبان دانش تیمور نے دوسری شادی کے حوالے سے اپنا مؤقف واضح کردیا۔
دانش تیمور حال ہی میں نجی چینل کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن میں سابق نیوز اینکر اور ٹیلی ویژن ہوسٹ رابعہ انعم کے ساتھ میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
اس ٹرانسمیشن کے دوران ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں رابعہ انعم نے دانش تیمور کے ایک مشروب کے نام پر طنزیہ ردعمل دیا۔
دانش نے ایک مشروب کا نام ’شربتِ لوو بائے ڈی ٹی‘ تجویز کیا، جس پر رابعہ نے مزاحیہ انداز میں پوچھا کہ یہ کس محبت کی بات کر رہے ہیں؟ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ کئی بار دانش کو کچھ علماء سے دوسری شادی کے بارے میں مشورہ لیتے دیکھ چکی ہیں۔
رابعہ کی اس بات پر دانش تیمور نے فوری طور پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، ’’میں اپنی ایک شادی سے خوش ہوں اور دوسری شادی کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ وہ علماء کو بھی گواہ بناتے ہیں کہ وہ بریک کے دوران صرف افطاری کے کھانے پر ہی بات کرتے ہیں۔
دانش تیمور کا یہ واضح مؤقف سامعین کےلیے ایک دلچسپ موڑ ثابت ہوا۔ ان کی یہ بات نہ صرف ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں تجسس رکھنے والوں کے لیے اطمینان کا باعث بنی، بلکہ اس نے شوبز کے حلقے میں بھی ایک مزاحیہ بحث کو جنم دیا۔
دانش تیمور اور رابعہ انعم کی یہ باہمی چھیڑ چھاڑ اور مزاحیہ گفتگو نے ناظرین کو خوب محظوظ کیا۔ اس کے ساتھ ہی دانش کا اپنی شادی سے خوش ہونے کا اعلان ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں پائے جانے والے قیاس آرائیوں پر بھی پانی پھیر گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے بارے میں دانش تیمور
پڑھیں:
اسلام آباد، ڈپٹی سپیکر جی بی اسمبلی سعدیہ دانش اور جمیل احمد کی ندیم افضل چن سے ملاقات
ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ پارٹی کی ترجمانی جدید میڈیا کے تقاضوں کے مطابق کی جانی چاہئے تاکہ عوام تک پارٹی کا مؤقف واضح انداز میں پہنچ سکے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر و صوبائی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان سعدیہ دانش اور ممبر گلگت بلتستان اسمبلی جمیل احمد نے سینٹیرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ندیم افضل چن سے ملاقات کی اور نئی ذمہ داری پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ پارٹی کی ترجمانی جدید میڈیا کے تقاضوں کے مطابق کی جانی چاہئے تاکہ عوام تک پارٹی کا مؤقف واضح انداز میں پہنچ سکے۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ بطور مرکزی سیکرٹری اطلاعات ان کی کوشش ہو گی کہ قومی و علاقائی سطح پر پیپلز پارٹی کا مثبت اور عوام دوست چہرہ سامنے لایا جائے۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش اور ممبر گلگت بلتستان اسمبلی جمیل احمد نے ندیم افضل چن کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ان کی تقرری سے پارٹی کے میڈیا امور میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہےجس کا بیانیہ عوامی حقوق، جمہوریت کے استحکام اور آئین کی پاسداری پر مبنی ہے اور اسے موثر طریقے سے اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔