شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے نوجوانوں کو نئی راہ دکھائی، پاسبان ملت کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
رہنماوں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی جیسی متحرک اور فعال سماجی و روشن فکر شخصیت کی شہادت اسی جدوجہد کا تسلسل تھی، شہید ملی پلیٹ فارم کے صوبائی و مرکزی عہدیدار رہے۔ ان کی قومی و ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کی یاد منانے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ مذہب و ملت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا جائے، وحدت و یکجہتی کو فروغ دیا جائے، باہمی پیار و محبت اور الفت کو عام کیا جائے اور باہم متحد ہوکر اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 30 ویں برسی کا اہتمام لاہور میں کیا گیا۔ پاسبان ملت کانفرنس کے شرکاء سے رفیق شہید ڈاکٹر عارف نقوی، رکن مرکزی نظارت علامہ غلام شبیر بخاری، رکن مرکزی نظارت علامہ احمد اقبال رضوی، رفیق شہید ڈاکٹر نثار علی ترمذی و دیگر رہنماوں اور سینیئر عہدیداروں نے خطاب کیا۔ اختتامی گفتگو مرکزی صدر فخر عباس نقوی نے کی۔ کانفرنس میں علماء کرام، سابقین و مختلف قومی و ملی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ملک کے گوش و کنار سے طلباء امامیہ نے بھی بھرپور شرکت کی۔
مقررین نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے نوجوانون کو نئی راہ دکھائی، آج پاکستان کا شیعہ جوان اپنی منفرد پہنچان رکھتا ہے، ڈاکٹر محمد علی نقوی کا لگایا گیا پودا، آج ایک تناور درخت بن چکا ہے، آئی ایس او کے نوجوان آج پورے ملک میں اہم ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے نوجوانوں کو استعمار کی سازشوں سے بچاتے ہوئے انہیں فکری طور پر مضبوط کیا، انہیں ہمت اور حوصلہ دیا کہ وہ تعلیمی میدان کیساتھ ساتھ ملک کے سسٹم میں بھی فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی ہی کوشش تھی کہ شیعہ نوجوان کو نئی شناخت ملے اور وہ اس میں کامیاب رہے۔
رہنماوں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی جیسی متحرک اور فعال سماجی و روشن فکر شخصیت کی شہادت اسی جدوجہد کا تسلسل تھی، شہید ملی پلیٹ فارم کے صوبائی و مرکزی عہدیدار رہے۔ ان کی قومی و ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کی یاد منانے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ مذہب و ملت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا جائے، وحدت و یکجہتی کو فروغ دیا جائے، باہمی پیار و محبت اور الفت کو عام کیا جائے اور باہم متحد ہوکر اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی بنایا جائے نقوی نے
پڑھیں:
ورلڈ کپ کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی: محسن نقوی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔
قذافی اسٹیڈیم میں خواتین کرکٹ ٹیم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان ویمنز ٹیم معاہدے کے مطابق بھارت نہیں جائے گی۔ بھارت میزبان ہے، وہ فیصلہ کرے گا کہ میچ کہاں منعقد کیے جائیں۔
انہوں نے پاکستان کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم بھارت کے علاوہ کسی بھی نیوٹرل جگہ پر مقابلہ کرنے کو تیار ہے۔
یہ بیان دو طرفہ کرکٹ تعلقات پر جاری کشیدگی کے درمیان سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان جانے سے انکار کردیا تھا اور اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے تھے جو اس سے قبل 2023 کے ایشیا کپ میں استعمال کیا گیا تھا۔
کئی ماہ کے مذاکرات کے بعد دونوں بورڈز نے ڈیڈ لاک کو حل کرنے کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر اتفاق کیا۔ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق یہ ماڈل بھارت کو پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ٹورنامنٹس کے لیے نیوٹرل مقامات پر کھیلنے کی اجازت دیتا ہے۔
اس معاہدے کا اطلاق 2025 میں پاکستان میں ہونے والی مینز چیمپئنز ٹرافی، 2025 میں بھارت میں ہونے والے ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ اور 2026 میں بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ پر ہوگا۔