تیاری کرلیں، ملک میں آج سے بارشیں اور برفباری شروع ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
ملک میں آج سے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو 16 مارچ تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور مانسہرہ میں بارشیں متوقع ہیں جبکہ بٹگرام، کرم، باجوڑ، مہمند، مری اور گلیات میں بھی بارش کا امکان ہے۔
آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے، جس کے باعث وہاں اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
پیر سے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں بارش کا امکان ہے جبکہ 12 سے 16 مارچ کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر میں باران رحمت کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ادھر، 14 اور 15 مارچ کو بارشوں کا سلسلہ بلوچستان کا رخ کرے گا، جہاں کوئٹہ، چمن، مستونگ، پشین اور دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کا امکان ہے
پڑھیں:
جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ کے پیشِ نظر سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، ریڈ زون اور ایکسٹینڈڈ ریڈ زون کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تاروں سے بند کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شہر بھر میں چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے جبکہ مختلف حساس مقامات پر گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ کسی بھی ممکنہ امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اضافی سیکیورٹی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد؛ ریڈزون کے داخلی و خارجی راستے تاحکم ثانی بند
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں کسی بھی قسم کے غیرقانونی اجتماع یا مظاہرے پر پابندی عائد ہے، اور خلاف ورزی کی صورت میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے سخت کارروائی کی جائے گی۔
اسلام آباد پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ شہریوں کا امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف "پیس فل اسمبلی" اور "پبلک آرڈر ایکٹ" کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔