حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا لین دین موبائل فون ایپلی کیشن کے زریعے ہوگا۔ وزارت خزانہ نے مرکزی نظام قومی بچت (سی ڈی این ایس) کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیئرر پرائز بانڈز کی منسوخی کے بعد ڈیجیٹل پرائز بانڈز متعارف کرائے۔

مقامی انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام خاص طور پر اس وجہ سے اہم ہے کہ یہ کاغذی بانڈز کے برعکس مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوگا، جس سے چھپائی اور لاجسٹکس کے اخراجات ختم ہو جائیں گے۔ مزید برآں، ڈیجیٹل پرائز بانڈ خریدار کے نام پر رجسٹر ہوگا، جس سے چوری، نقصان یا خراب ہونے کا خطرہ کم ہو جائے گا۔

یہ فیصلہ معیشت کو دستاویزی بنانے، شفافیت اور جوابدہی کے فروغ میں اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، خرید و فروخت کے عمل کو آسان اور مؤثر انداز میں منظم کرنے میں مدد ملے گی۔

رپورٹ میں وزارت خزانہ کی جانب سے متعلقہ حکام کی منظوری کے لیے تیار کردہ سمری اور دستیاب سرکاری دستاویزات کے حوالے سے بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر 500، 1000، 5000 اور 10000 روپے مالیت کے ڈیجیٹل پرائز بانڈز جاری کیے جائیں گے، جن کی تفصیلات وقتاً فوقتاً وزارت خزانہ جاری کرے گی۔

ڈیجیٹل پرائز بانڈ ایک بالغ پاکستانی شہری نیشنل سیونگز موبائل ایپ یا سی ڈی این ایس کی جانب سے منظور شدہ کسی بھی چینل کے ذریعے خرید سکتا ہے۔ اس کی ادائیگی ایک منسلک بینک اکاؤنٹ یا قومی بچت اکاؤنٹ کے ذریعے کی جائے گی۔

یہ بانڈ موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے ری ڈیم (واپس لینے) کیے جائیں گے، اور خریداری کے وقت استعمال شدہ بینک اکاؤنٹ یا قومی بچت اکاؤنٹ میں رقم منتقل کر دی جائے گی۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق، ڈیجیٹل پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی سہ ماہی بنیادوں پر یا وزارت خزانہ کی ہدایات کے مطابق کی جائے گی، اور اس کا شیڈول ہر کیلنڈر سال کے آغاز میں سی ڈی این ایس کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔

جیتنے والی رقم متعلقہ بینک اکاؤنٹ یا قومی بچت اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی، اور ہر مالیت کے پرائز بانڈ کی انعامی رقم وزارت خزانہ کی جانب سے مقرر کی جائے گی۔

پرائز بانڈز پر جیتنے والی رقم پر ٹیکس عائد ہوگا، تاہم اسے زکوٰۃ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔

ڈیجیٹل پرائز بانڈ کے خریدار کو نامزدگی (نامینی) کی سہولت دی جائے گی، جسے بعد میں تبدیل یا منسوخ کیا جا سکتا ہے۔ اگر بانڈ ہولڈر کا انتقال ہو جائے تو اصل رقم اور انعامی رقم اس کے قانونی وارثوں کو وراثتی سرٹیفکیٹ کے مطابق ادا کی جائے گی، اور اگر کل رقم 5 لاکھ روپے سے کم ہو تو نامزد شخص کو ہی ادائیگی کی جائے گی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ڈیجیٹل پرائز بانڈ کی جائے گی کی جانب سے کے مطابق قومی بچت

پڑھیں:

پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا چینی قرض ری شیڈول کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے قرض کی ری شیڈولنگ کا معاملہ ایک بار پھر چینی بینکوں کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آئندہ ہفتے واشنگٹن میں آئی ایم ایف اجلاس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ قرضوں کی ری شیڈولنگ کا معاملہ اٹھائیں گے۔

وزیرخزانہ آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر اور امریکا کے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے خزانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق وزیرخزانہ اپنے 6 روزہ دورہ امریکا کے دوران بدھ کو چینی وزیرخزانہ سے ملاقات کریں گے، جس میں وہ اپنے چینی ہم منصب سے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے قرضوں کو 2 سال کے لیے ری شیڈول کرنے کی درخواست کریں گے تاکہ غیرملکی فنڈنگ کے خلا کو پُر کیا جاسکے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے دینی مدارس کی گرانٹ 3 سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کر دی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کیک میں کیلے کے چھلکے، ذائقہ اور غذائیت دونوں کا حصول، خود آزما لیجیے؟
  • متنازع کینالز منصوبے پرپیپلزپارٹی کے تحفظات، وفاقی حکومت کا مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی سے  متعلق نئی ترمیم متعارف کرادی
  • پہلا سسٹین ایبل انویسٹمنٹ سکوک بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ
  • پیپلز پارٹی کو منانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ تمام کینال بنانے کا فیصلہ واپس لیں، شازیہ مری
  • پرائیویٹ سکیم کے 67 ہزار عازمین کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکومت کوشاں ہے، جب دیگر ممالک کا فیصلہ ہوگا تو پاکستان کا یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا ، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا حج 2025 کانفرنس سے خطاب
  • سندھ: سول ججز اور جوڈیشل مجسٹریٹس کی بھرتیوں کا کیس، فیصلہ محفوظ
  • پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا چینی قرض ری شیڈول کرانے کا فیصلہ
  • پاکستانی پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط عائد کی جارہی ہیں؛ وفاقی وزیر داخلہ
  • خیبرپختونخواہ حکومت کا ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرنے کا فیصلہ