امریکا میں 15 برس بعد فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت کا خوفناک طریقہ پھر سے بحال
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
واشنگٹن: امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں 67 سالہ مجرم کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دے دی گئی۔ یہ سزا 15 سال بعد پہلی بار فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے دی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سگمن نامی مجرم کو براڈ ریور کریکشنل انسٹی ٹیوشن میں سزائے موت دی گئی۔ اس پر 2001 میں اپنی دوست کے والدین کو بیس بال بیٹ سے قتل کرنے کا الزام تھا۔ تین افراد پر مشتمل اسکواڈ نے اس پر فائرنگ کر کے سزا پر عملدرآمد کیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکا میں فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے آخری سزائے موت 2010 میں یوٹاہ میں دی گئی تھی۔ رواں سال امریکا میں 6 افراد کو سزائے موت دی جا چکی ہے جبکہ 23 ریاستوں میں یہ سزا ختم کر دی گئی ہے۔
یہ فیصلہ امریکا میں سزائے موت کے سخت قوانین اور ان پر جاری بحث کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے امریکا میں سزائے موت
پڑھیں:
عمران خان کیخلاف وزیراعظم شہباز شریف کے 10 ارب ہرجانہ کیس کی سماعت، وزیراعظم ویڈیو لنک کے ذریعے پیش
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف وزیراعظم شہباز شریف کے 10 ارب ہرجانہ کیس کی سماعت شروع ہوگئی ہے۔
لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی شہباز شریف کے دعوے پر سماعت کررہے ہیں جس میں وزیراعظم شہباز شریف بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے: ہارس ٹریڈنگ الزام: سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی کی بیگناہی ثابت، عمران خان کی معذرت
بانی پی ٹی آئی کے وکیل وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پر جرح کررہے ہیں، وزیراعظم نے جرح سے پہلے حلف اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ جو بھی کہیں گے سچ کہیں گے اور غلط بیانی نہیں کریں گے۔
اس موقع پر عمران خان کے وکیل نے جرح کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز سے پوچھا کہ آپ تسلیم کرتے ہیں کہ آپ کا دعویٰ ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر نہیں ہوا؟
اس پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ میرے پاس لکھا ہے کہ دعویٰ ڈسٹرکٹ جج کے پاس دائر ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عطاالحق قاسمی کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم کیوں دیا؟
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ یہ معاملہ پہلے ہی طے ہوچکا ہے۔ عمران خان کے وکیل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جرح کرنا میرا حق ہے۔
انہوں نے وزیراعظم سے پوچھا کہ کیا آپ تسلیم کرتے ہیں کہ آپ نے دعوے میں کسی میڈیا ہاؤس کو فریق نہیں بنایا؟ جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
10 ارب عمران خان ہرجانہ کیس وزیراعظم شہباز شریف