اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل نہ ہونے سے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا ،چیئرمین سینیٹ
قید کاٹنا سیاستدانوں کا زیور ہے، مشکلات ہوتی ہیں لیکن تشدد والی کہانیاں نہ سنائیں، عرفان صدیقی

چیئرین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہ ہونے کا معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کردیااور کہاہے کہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے سے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔سینیٹ کے اجلاس میں اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر رولنگ دیتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹ کے245ویں اجلاس میں سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے،میڈیا رپورٹس سے پتا چلا کہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل نہیں کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہ ہونے کا معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کردیا۔ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہ ہونے سے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔ ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صاحب آپ نے ہمارا بہت امتحان لیا،آپ ممبران کے استحقاق کیلئے کوئی رولنگ دیتے ہیں تو پورا ایوان آپ کے ساتھ کھڑا ہے، دونوں سینیٹرز کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل ہونا چاہیے، امید ہے اب استحقاق کمیٹی اس معاملے کو دیکھے گی۔انہوں نے کہا کہ قید کاٹنا سیاست دانوں کا زیور ہے، چیئرمین سینیٹ آپ نے 9سال، نواز شریف نے مجموعی طور پر 4سال قید کاٹی،کسی قیدی پر تشدد نہیں ہورہا،جیل میں مشکلات ہوتی ہیں لیکن تشدد والی کہانیاں مت بیان کریں،آپ کے جاری کردہ پروڈکشن آرڈرز پر عمل ہونا چاہیے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل استحقاق کمیٹی چیئرمین سینیٹ نہ ہونے کہا کہ

پڑھیں:

لاہور: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی پاکستان نیوی وار کالج میں میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

251213-08-36

 

جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • جنرل فیض حمید کو سزا ملنے سے احتساب کے نظام پر اعتماد میں اضافہ ہوگا، چیئرمین سینیٹ
  • مظفر گڑھ: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی میڈیا سے بات کررہے ہیں
  • سینٹ کو انتشار اور محاذ آرائی کا میدان نہیں بننے دیا جائے گا: ڈپٹی چیئرمین 
  • لاہور: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی پاکستان نیوی وار کالج میں میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
  • غزہ میں جنگ بندی کے باوجود انسانی بحران شدت اختیار کر گیا، ثروت اعجاز قادری
  • پاکستان نیوی وار کالج میں 8ویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ اختتام پذیر، چیئرمین سینیٹ کی شرکت
  • سینیٹ کو ہنگامہ آرائی کا میدان نہیں بننے دیں گے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
  • جتھے لانا یا لشکر کشی کرانا، یہ سینیٹ میں نہیں ہوسکتا: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
  • سینیٹ کو سیاسی محاذ آرائی کا میدان نہیں بننے دینگے ‘سیدال خان
  • سینیٹ ہاؤسنگ کمیٹی نے زمین کے تنازعات، ملازمین کے واجبات اور لفٹ کی تنصیب پر فوری کارروائی کا حکم دے دیا