کون بنے گا چیمپئنز کا چیمپئن؟ فائنل آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
فائنل میچ میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں نبرد آزما ہونگیں
چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا ،پاکستانی وقت کے مطابق دن 2بجے شروع ہوگا
نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ آج (اتوار)کودبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ،دبئی میں کھیلا جائے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا نواں ایڈیشن جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکی ہے جس کا فائنل میچ 9 مارچ کو کھیلا جائے گا جس میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ،دبئی کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مایہ ناز فاسٹ بائولر مچل سینٹنر لیڈ کریں گے جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما تھی جن میں میزبان دفاعی چیمپئن پاکستان، بنگلہ دیش،افغانستان،بھارت،نیوزی لینڈ،انگلینڈ ،آسٹریلیا اور جنوبی افریقا شامل تھیں۔ پہلے سیمی فائنل میچ میں بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے جنوبی افریقا کی ٹیم کو 50 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن 2 بجے شروع ہوگا۔ دو فائنلسٹ ٹیموں کے کپتانوں نے فائنل میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار ہوگا۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا انٹرنیشنل کرکٹ فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے لئے کی ٹیم
پڑھیں:
ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: کیا قومی ٹیم اپنے میچز کھیلنے کے لیے بھارت جائےگی؟
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ قومی ویمنز کرکٹ ٹیم اپنے میچز کھیلنے کے لیے بھارت نہیں جائےگی، ہمارا بی سی سی آئی کے ساتھ جو معاہدہ ہے وہ قائم رہےگا۔
یہ بھی پڑھیں ویمنز پی ایس ایل سمیت اہم اعلانات، محسن نقوی لڑکیوں کی کارکردگی پر خوشی سے سرشار
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز کہاں پر ہوں گے یہ فیصلہ بھارت نے کرنا ہے، کوئی بھی میدان ہو ہماری ٹیم میچز کھیلنے وہاں جائے گی لیکن بھارت نہیں جائے گی۔
واضح رہے کہ ویمنز کرکٹ ٹیم نے بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، قومی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائر میں ناقابل شکست رہی، اور آخری میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاکہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر ویمنز کرکٹ ٹیم کو انعام سے نوازا جائےگا، یہ ان کا حق ہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، لیکن ٹیم کو متحد ہوکر کھیلنا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ جب ٹیم مل کر کھیلے تو نتیجہ ضرور نکلتا ہے، لڑکیوں کو کارکردگی پر انعام سے نوازا جائےگا۔ یہ فتوحات ایک دن کا نتیجہ نہیں اس کے پیچھے محنت ہے، چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں کیں جس کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے، ہماری مینز ٹیم انڈر 19 اور پاکستان شاہینز بھی فتوحات کے ٹریک پر آئے گی۔
انہوں نے کہاکہ قومی مینز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا فیصلہ کچھ روز میں ہو جائے گا، ہم ویمنز کرکٹ کے پی ایس ایل کا پلان بھی کررہے ہیں۔ ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے بھی پاور ہٹنگ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان اور بنگلہ دیش نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
صحافی نے سوال کیاکہ محمد رضوان آج کل اتنے غصے میں کیوں ہیں؟ جس کے جواب میں چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ میں اس پر کچھ نہیں کہوں گا، جو بھی کارکردگی دکھائے گا اس کے لیے خوشخبری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارت میزبان بی سی سی آئی پی سی بی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہائبرڈ ماڈل وی نیوز ویمنز کرکٹ ٹیم ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ