محمد عامرکا آئی پی ایل کھیلنےکی خواہش کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 2026 میں ہونے والے ایڈیشن میں کھیلنےکی خواہش ظاہر کی ہے۔نجی چینل کے پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں محمد عامر نے بتایا کہ اگلے سال تک آئی پی ایل کھیلنے کا موقع مل رہا ہے اور اگر کھیلنے کا موقع ملا تو میں کھیلوں گا۔خیال رہے کہ 32 سالہ سابق پاکستانی فاسٹ بولر کی اہلیہ اور نرجس خان برطانوی شہری ہیں اور رپورٹ کے مطابق جلد ہی محمد عامر کو بھی برطانوی شہریت ملنے والی ہے۔
2009 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی پاکستانی ٹیم میں شامل محمد عامر اس سے قبل واضح کرچکے ہیں کہ وہ انگلینڈ کی جانب سے نہیں کھیلیں گےکیونکہ وہ پہلے ہی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔محمد عامر نےگزشتہ سال انٹرنیشنل کرکٹ سے دوسری بار ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ رائل چیلنجرز بنگلورو (RCB) کی نمائندگی کرنا چاہیں گے۔اس موقع پر ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ رائل چیلنجرز بنگلورو کو عامر جیسے بولر کی ضرورت ہے، ان کی بیٹنگ اچھی ہے، مگر ان کی بولنگ ہمیشہ مسائل کا شکار رہی ہے، اگر عامر ان کے لیے کھیلیں گے تو وہ انہیں پہلی بار آئی پی ایل کا ٹائٹل جتواسکتے ہیں۔
صوابی: سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کوگھرکے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ا ئی پی ایل
پڑھیں:
پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں چل بسے
ویٹی کن سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل 2025ء ) پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں چل بسے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق پوپ فرانسس کا انتقال پیر 21 اپریل 2025ء کو ایسٹر کے روز 88 سال کی عمر میں ویٹی کن کے کاسا سانتا مارٹا میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ہوا، گزشتہ روز پوپ فرانسس نے ایسٹر سنڈے کے اپنے خطاب میں آزادی فکر اور رواداری پر زور دیا، پوپ فرانسس اتوار کے روز ایسٹر کے موقع پر سینٹ پیٹرز اسکوائر پر ہزاروں کیتھولک وفاداروں کے سامنے نمودار ہوئے، 88 سالہ پوپ کی کمزور صحت کے باوجود جس نے انہیں ہفتہ کے زیادہ تر تقاریب سے روکے رکھا۔(جاری ہے)
بتایا جارہا ہے کہ ارجنٹائن کے پوپ نے سینٹ پیٹرز باسیلیکا کی بالکونی میں گاتوار کے روز اپنی وہیل چیئر سے کمزور آواز میں "ہیپی ایسٹر" کہا، جس پر وہاں موجود ہزاروں وفاداروں اور دیگر لوگ کی جانب سے انتہائی خوشی کا اظہار کیا گیا، اس موقع پر پوپ کے خطاب کو پڑھ کر سنایا گیا، نمونیا کے علاج کے بعد ان کی نازک صحت کو دیکھتے ہوئے یہ یقینی نہیں تھا کہ آیا دنیا کے 1.4 بلین کیتھولک کے رہنما موجود ہوں گے یا نہیں، اس سے پہلے انہوں نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ایک مختصر نجی ملاقات کی، جو اپنے خاندان کے ساتھ روم کا دورہ کر رہے تھے، ویٹی کن نے ایک مختصر بیان میں لکھا، "چند منٹوں تک جاری رہنے والی اس ملاقات نے ایسٹر سنڈے پر مبارکبادوں کے تبادلے کا موقع فراہم کیا"۔