پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق اور تحفظ کو ترجیح دی، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہم ان تمام خواتین کو سلام پیش کرتے ہیں جو معاشرے اور ملکی ترقی، استحکام، اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ خواتین کے حقوق اور ان کے تحفظ کو ترجیح دی ہے اور حکومت سندھ پارٹی کے منشور کے مطابق خواتین کو مساوی حقوق اور مواقع فراہم کرنےے لیے پرعزم ہے۔خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ویژن کے مطابق خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔ اس ضمن میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دنیا کی سب سے بڑی ہاسنگ اسکیم کے تحت خواتین کو گھروں کے مالکانہ حقوق دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے خواتین کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام متعارف کرایا تھا، جو آج بھی لاکھوں خواتین اور بچوں کو صحت کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا تاکہ لاکھوں ضرورتمند خواتین کو مالی امداد فراہم کی جا سکے۔ اسی طرح، بے زمین ہاریوں کو زمین فراہم کرنے کی تاریخی پالیسی کے تحت خواتین کسانوں کو بھی زمین دی جا رہی ہے تاکہ وہ معاشی طور پر خودمختار بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد میں گرلز کیڈٹ کالجز کا قیام اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم خواتین کو تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلا خوف و خطر اپنی روزمرہ کی مصروفیات جاری رکھنے کے لئے خواتین کے لیے پنک بس سروس شروع کی گئی، حکومت سندھ کی جانب سے مستحق اور محنت کش خواتین کو مفت ای وی اسکوٹیز فراہم کرنے کا منصوبہ متعارف کرایا جا رہا ہے۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا شہید بینظیر بھٹو کا ویژن تھا اور صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں ہم اس ویژن کو آگے بڑھا رہے ہیں حکومت سندھ کی جانب سے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کاوشیں جاری رکھی جائیں گی تاکہ وہ ہر میدان میں ترقی کر سکیں۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شرجیل انعام میمن نے کہا حکومت سندھ خواتین کے خواتین کو نے کہا کہ فراہم کر کے لیے
پڑھیں:
کینالز کا معاملہ: رانا ثناء اللّٰہ کا شرجیل میمن سے ٹیلی فونک رابطہ
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللّٰہ نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں میں اتفاق ہوا کہ ملاقات کر کے کینال مسئلہ کو بات چیت سے حل کیا جائے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ کینالز کے معاملے پر سندھ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نواز شریف نے ہدایت دی ہے کہ سندھ کے تحفظات دور کیے جائیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا، اس امر کو یقینی بنانے کے لیے ملک میں آئینی طریقہ کار اور قوانین موجود ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کینالز کے معاملے پر ہر فورم پر اپنا مؤقف پیش کر چکی ہے، پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کو متنازع کینالز پر شدید تحفظات ہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کے لیے 1991ء کے معاہدے کے تحت پانی کی منصفانہ تقسیم چاہتی ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھی کینالز کے معاملے پر وفاقی حکومت سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔