کراچی (نوائے وقت رپورٹ+سٹاف رپورٹر) عالم شہرت یافتہ معروف مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس کراچی میں 7ویں دعوت افطار میں شرکت کی اور رمضان المبارک کی اہمیت کے حوالے سے مختصر لیکچر بھی دیا۔ جبکہ پروگرام میں مختلف جامعات کے طلباء اور شہری بڑی تعداد میں شرکت کی۔گورنرسندھ نے ڈاکٹر ذاکر نائیک طلبا اور لوگوں کا گورنر ہاؤس آمد پر خیر مقد م کیا۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے  کہا کہ رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں، اس مہینے میں ایک روپیے کا ثواب 700 گنا تک ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اکتوبر میں دورہ کیا، گزشتہ تیس سالوں میں جتنے بھی ممالک گیا اْن میں سے سب سے زیادہ پیار پاکستان میں ملا اور آج اسی وجہ سے پھر آپ کے درمیان میں موجود ہوں۔ ذاکر نائیک نے مدعو کرنے پر گورنر سندھ کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خوشی ہے کہ شہرہ آفاق سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک تشریف لائے اور ہماری درخواست پر مظلوم مسلمانوں کیلئے دعا بھی کروائی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ڈاکٹر ذاکر نائیک

پڑھیں:

معروف شیف ذاکر حسین انتقال کرگئے

کراچی(نیوز ڈیسک) معروف شیف ذاکر حسین 58 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔بھتیجے شایان قریشی کے مطابق شیف ذاکر گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور ان کے ڈائلیسز چل رہےتھے۔

بھتیجے کا بتانا ہے کہ شیف ذاکر امریکا میں زیر علاج تھے، ڈاکٹر علاج کے حوالے سے جواب دے چکے تھے۔ شیف ذاکر ایک ماہ قبل امریکا سے وطن واپس آئے تھے۔

شیف ذاکر کی نمازِ جنازہ کل بعد نماز عصر جامعہ رشیدیہ ملیر سعودآباد میں ادا کی جائے گی۔

خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان

متعلقہ مضامین

  • معروف شیف ذاکر حسین انتقال کرگئے
  • گورنر بلوچستان دورۂ روس مکمل کرکے وطن واپس روانہ
  • عالمی شہرت یافتہ پاکستانی شیف ذاکر انتقال کرگئے
  • معروف پاکستانی شیف ذاکر حسین انتقال کرگئے
  • معروف پاکستانی شیف انتقال کر گئے
  • ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی 87 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
  • شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی آج 87 ویں برسی
  • ایم کیو ایم  پاکستان سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی، ڈاکٹر فاروق ستار
  • ٹیرف کے طوفان میں صارفین کی یہ شاندار ایکسپو  زیادہ قیمتی ہے
  • ٹیرف کے طوفان  میں صارفین کی یہ شاندار ایکسپو  زیادہ قیمتی ہے