آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا میزائل پروگرام پر پابندی کو قبول نہ کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
امریکی صدر کے خط پر ایرانی سپریم لیڈر آکا کہنا تھا کہ بعض ممالک بات چیت نہیں بلکہ اپنے مطالبات مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران یقیناً یہ مطالبات قبول نہیں کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے میزائل پروگرام پر پابندی کے مطالبات کو قبول نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ بعض ممالک بات چیت نہیں بلکہ اپنے مطالبات مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران یقیناً یہ مطالبات قبول نہیں کرے گا۔ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران کبھی بھی اپنے میزائل پروگرام پر پابندی کے مطالبات کو قبول نہیں کرے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو خط لکھنے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اس خط میں امریکہ کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت کا عندیہ دیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پروگرام پر خامنہ ای کہا کہ
پڑھیں:
سولر صارفین کے لیے بری خبر، سمارٹ اے ایم آئی میٹرز کی پرائیویٹ پرچیز پر پابندی عائد
لاہور(نیوز ڈیسک)ایل ٹی سمارٹ اے ایم آئی میٹرز کی پرائیویٹ پرچیز پر پابندی عائد کردی گئی ،لیسکو نے سولر سسٹم میں استعمال ہونیوالے میٹرز کی پرچیز پرپابندی لگائی، کمپنی کے تمام دفاتر کو مزید این او سی جاری کرنے سے روک دیا گیا، صارفین کو سمارٹ میٹرز کیلئے ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری کردیے ، قبل ازیں میٹرز کا سٹاک نہ ہونے پرمارکیٹ سے خریداری کا این و سی جاری کیا گیا،این او سی لیکر انسپکشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے صارفین خریداری نہ کر سکے،لیسکو نے عیدالفطر کے بعد روایتی ایل ٹی ٹی او یو میٹرز لگانے پر پابندی عائد کر دی تھی،پابندی لگنے سے صارفین کو لیسکو اور مارکیٹ سے میٹرز نہیں ملے تھے،لیسکو کو سٹاک ملنے پر ڈیمانڈ نوٹسز کا اجراء کرنے کی ہدایت کر دی گئی
مزیدپڑھیں:طلبا و طالبات کے لئے روزگار، ماہانہ ڈیڑھ لاکھ تنخواہ