پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان کے مطابق 9 سے 16 مارچ کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے رمضان المبارک میں مزید بارشوں بارے الرٹ جاری کردیا۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان کے مطابق 9 سے 16 مارچ کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی  بھی کی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کمشنرز و ڈپٹی کمشنر کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی جبکہ واسا، ریسکیو، محکمہ آبپاشی، لائیو سٹاک اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سرگودھا، میانوالی، خوشاب اور منڈی بہاؤالدین، لاہور، شیخوپورہ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے پنجاب

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے شدید جانی و مالی نقصان؛ چترال میں سیلابی صورتحال

چترال اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں اور برف پگھلنے کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس سے نظام زندگی متاثر ہوا ہے۔

چترال کے علاقے تورکھو اجنو ریپن گول میں بارشوں کے نتیجے میں ایک بار پھر سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی، جس کے باعث ریچ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگیا ہے۔ سڑک کی بندش کے باعث آمد و رفت کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے اور مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اسی طرح وادی بروزگول میں سیلاب کے باعث 3گھروں سمیت سڑکیں بھی بہہ گئیں۔ متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات تک منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلیف سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

اُدھر پشاور میں پی ڈی ایم اے نے بارشوں، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 16 اپریل سے جاری بارشوں کے باعث پیش آئے حادثات میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 9 افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں، جب کہ زخمیوں میں 4 مرد، 3 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بارشوں سے مجموعی طور پر 11 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ حادثات چارسدہ، خیبر، شانگلہ، بٹگرام اور چترال لوئر میں پیش آئے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کرنے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ علاوہ ازیں بند شاہراہوں کو کھولنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ادارہ تمام ضلعی انتظامیہ اور امدادی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے جب کہ ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے۔ عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دے سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں 22 تا 27 اپریل گرمی کی شدید لہر کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں، محکمہ موسمیات نے بُری خبر سنادی
  • اسلام آباد، راولپنڈی میں اگلے چند گھنٹوں تک بارش، تیز ہواؤں کیساتھ ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • کراچی آج سے 3 دن تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، الرٹ جاری
  • گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں سے نقصان کی تفصیل جاری
  • کراچی میں کل سے ہیٹ ویو کی پیش گوئی، الرٹ جاری
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں سے شدید جانی و مالی نقصان
  • پنجاب میں کہیں بارش، کہیں گرد آلود ہوائیں، گرمی میں مزید اضافے کا امکان
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں سے شدید جانی و مالی نقصان؛ چترال میں سیلابی صورتحال