اسلام آباد جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں فنی خرابی، واپس کراچی اتارلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
علامتی فوٹو
کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں فنی خرابی آگئی جس واپس کراچی اتار لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی کہ سکھر کے قریب فنی خرابی ہوئی۔
ایئر بس اے 320 طیارے کو پونے 2 گھنٹے بعد واپس کراچی اتارا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ پر طیارے کا معائنہ کیا گیا جس کے بعد اسے واپس اسلام آباد روانہ کردیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
اسلام آباد سمیت 4 ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
---فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ سمیت چاروں ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا 2 مئی کو ہونے والا اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا، یہ اجلاس اب 19 مئی کو ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن 19 مئی کے اجلاس میں بلوچستان، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور کرے گا۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن پشاور اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور کرے گا۔