بھارتی فلم انڈسٹری کے سینیئر اور منفرد اداکار نانا پاٹیکر کے خلاف ہراسانی کا کیس دائر کرنے والی تنوشری دتہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مقدمے میں فتح ان کی ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تنوشری دتہ نے کہا کہ میرے پاس سب کے لیے خوشخبری ہے، یہ میری فتح ہے۔

ادکارہ نے بتایا کہ عدالت نے نانا پاٹیکر اور دیگر کے خلاف فلم ہارن اوکے پلیز کی شوٹنگ کے دوران جنسی ہراسانی پر ممبئی پولیس کی بی سمری رپورٹ منسوخ کردی۔

تنوشری دتہ نے بتایا کہ اب پولیس کو اس کیس میں دوبارہ سے چالان جمع کرانا ہوگا۔ عدالت کا یہ اقدام میری جیت ہے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ پولیس نے اس کیس کو کسی گواہ سے بات کیے بغیر بند کرنے کی کوشش کی تھی جو ناکام ہوگئی۔

ادکارہ نے الزام عائد کیا کہ پولیس اور نانا پاٹیکر نے اس کیس کے میرے گواہوں کو غنڈوں کے ذریعے دھمکیاں دلوائیں۔

تنوشری دتہ کے بقول میرا ایک گواہ ان دھونس دھمکیوں کے باوجود عدالت پہنچا اور گواہی دی۔ جس پر آج یہ فیصلہ آیا ہے۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تنوشری دتہ

پڑھیں:

نئی نہروں کے معاملے میں مزید شدت،بین الصوبائی تجارت کو مفلوج، ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں۔

سندھ میں نئی نہریں نکالنے کے فیصلے کے خلاف عوامی ردعمل شدت اختیار کر گیا ہے۔ خیرپور کے قریب ببرلو بائی پاس پر وکلا کے دھرنے نے چوتھے روز میں داخل ہو کر ملک کی بین الصوبائی تجارت کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ دھرنے کے باعث نیشنل ہائی وے پر ہزاروں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، جن میں ٹرک، مال بردار گاڑیاں اور مویشیوں سے لدی ٹرانسپورٹ شامل ہے۔ کروڑوں روپے مالیت کا سامان خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر کئی گاڑیاں واپس لوٹ گئیں۔ ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ آبادی سے دور پھنسی گاڑیوں میں لوٹ مار کی وارداتیں ہو رہی ہیں جبکہ مویشیوں کی ہلاکت کے خدشات نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔سکھر، نوشہروفیروز، خیرپور، گھوٹکی اور ڈہرکی سمیت مختلف شہروں میں بھی دھرنے اور احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ ڈہرکی میں مظاہرین نے دیگر صوبوں کو سامان کی فراہمی روک دی ہے۔مظاہرین نے وفاقی حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو مہلت ختم ہونے پر آئندہ کا لائحہ عمل سخت تر ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • لبرٹی: سامان چور ی کی کوشش ‘ نوجوان جنگلے میں پھنس کرجاں بحق
  • نئی نہروں کے معاملے میں مزید شدت،بین الصوبائی تجارت کو مفلوج، ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں۔
  • سندھ میں کچے کے علاقے سے اغوا کسٹم اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا گیا
  • شادی کی تقریب سے واپسی پر چلتی کار میں جنسی زیادتی کی کوشش، مزاحمت پر 26 سالہ مہندی آرٹسٹ قتل
  • بھارت؛ 22 سالہ دولھے کے ساتھ دھوکا، دلہن کی والدہ سے شادی کروادی گئی
  • پنجاب پولیس کی کچے کے علاقے میں کارروائی، دو مغوی بازیاب
  • عالیہ حمزہ کا جوڈیشل ریمانڈ منظور، اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
  • 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیراعظم شہباز شریف پر جرح
  • عالیہ حمزہ کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا
  • ہتک عزت دعویٰ: وزیراعظم کی ویڈیو لنک پر پیشی، عدالت کی بجلی بند