خواتین کے عالمی دن پر ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات، ریلیاں، مردوں کی بھی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
خواتین کے عالمی دن پر ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا، جن میں مردوں نے بھی شرکت کی، اور خواتین کے حقوق کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں ’آپ ایجنڈے پر کام کرتے ہیں‘، ماریہ بی کی عورت مارچ پر تنقید
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر ہونے والے عورت مارچ میں خواتین نے اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کی، اس مارچ میں مرد بھی خواتین کے ساتھ شریک تھے۔
شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر خواتین کے حقوق کے حوالے سے مختلف نعرے درج تھے۔
شہر قائد کراچی میں بھی خواتین اپنے حقوق کے لیے بات کرنے باہر نکلیں، کراچی میں ہوم بیسڈ ویمن ورکرز نے اسکاؤٹ آڈیٹوریم سے آرٹس کونسل تک ریلی نکالی، اور اپنے حقوق کے لیے نعرے لگائے۔
اس کے علاوہ آرٹس کونسل میں بھی ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، عورت مارچ منتظمین نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیاکہ اس سال عورت مارچ رمضان کی وجہ سے مئی میں ہوگا۔
سندھ کے شہر حیدرآباد میں بھی خواتین نے ریلی نکالی، ان خواتین نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف نعرے بازی کی۔
یہ بھی پڑھیں کیا لاہور میں عورت مارچ کی اجازت دے دی گئی ہے؟
وہاڑی میں بھی خواتین سماجی تنظیم کے زیراہتمام ہونے والے پروگرام میں شریک ہوئیں، جبکہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں خواتین احتجاج کے لیے نکلیں اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تقریبات حقوق کی جدوجہد خواتین کا عالمی دن ریلیاں عورت مارچ نعرے بازی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تقریبات حقوق کی جدوجہد خواتین کا عالمی دن ریلیاں وی نیوز حقوق کے لیے بھی خواتین خواتین کے میں بھی
پڑھیں:
وزیر خزانہ اورنگزیب عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکہ چلے گئے
اسلام آباد(آئی این پی+نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ ہو گئے، جہاں وہ ورلڈ بنک، آئی ایم ایف حکام سمیت کئی اہم تقاریب میں شرکت اور ملاقاتیں کریں گے۔ ورلڈ بنک گروپ/ آئی ایم ایف کے موسم بہار اجلاس سوموار 21 اپریل سے شروع ہو کر ہفتہ 26 اپریل تک جاری رہیں گیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب ان اجلاسوں میں شرکت کے دوران عالمی بنک اور آئی ایم ایف کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔وہ دورہ کے دوران وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب چین، برطانیہ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خزانہ اور ہم منصب قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔امریکہ کے سٹیٹ اور ٹریثری ڈیپارٹمنٹس کے اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی دورے کا حصہ ہیں۔دورہ کے دوران عالمی کریڈٹ ریٹنگز ایجنسیوں، کمرشل اور سرمایہ کار بنکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔وزیر خزانہ دورہ کے دوران سرمایہ کاری فورمز اور سیمینارز سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔وزیر خزانہ دورے کے دوران موسمیاتی اقدام کے لیے قائم وزرائے خزانہ کے اتحاد کی تیرھویں وزارتی نشست میں شرکت کریں گے ۔وزیر خزانہ جیفریز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک گول میز نشست میں 'پاکستان کے معاشی منظر نامے،تازہ ترین مالی و مالیاتی پیش رفتوں اوراصلاحات پر پیش قدمی اور آئی ایم ایف کے ساتھ روابط' کے موضوع پر اظہار خیال کریں گے ۔