خضدار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما میرعبدالحفیظ مینگل جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
خضدارمیں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما میرعبدالحفیظ مینگل جاں بحق ہوگئے۔
بلوچستان کے علاقے خضدارمیں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما میرعبدالحفیظ مینگل جاں بحق ہوگئے، قبائلی رہنما کو زخمی حالت میں سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
میرعبدالحفیظ مینگل اسپتال میں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
خضدار میں ہی ایک اور واقعے میں ناچ کے علاقے میں لیویز تھانے پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانے میں موجود تمام اسلحہ ضبط کر لیا گیا، لیویز اہلکار بے بس رہے۔
ذرائع کے مطابق تھانے اوراحاطے میں کھڑی گاڑیوں کو آگ لگانے کی اطلاعات ہیں تاہم انتظامیہ کی جانب سے مؤقف سامنے نہیں آیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میرعبدالحفیظ مینگل قبائلی رہنما مسلح افراد
پڑھیں:
آئی ایس پی آر نے اسرار کی آواز میں ’’پاک سرزمینوں‘‘ نیا ملی نغمہ ریلیز کر دیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آئی ایس پی آر نے معروف گلوکار اسرار کی آواز میں ’’پاک سرزمینوں‘‘ کے عنوان سے نیا ملی نغمہ ریلیز کر دیا۔ تینوں مسلح افواج کی یکجہتی اور وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان، نغمہ میں معرکہ حق کے دوران پاکستان کی مسلح افواج کی دفاع وطن کی شاندار عکاسی کی گئی ہے ۔نغمہ میں خون کے آخری قطرے تک وطن کے لیے قربانیاں دینے اور آگے بڑھتے رہنے کا عزم ، قربانی اور وطن کے وقار کا دلکش امتزاج شامل ہے۔ محافظ پاک فوج کے جانبازوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش، آسمانوں کی نگہبان پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات مندانہ کردار کو نغمہ میں خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا۔ بحری سرحدوں کی پاسبان پاک بحریہ کے شاندار کارناموں کو سراہا گیا۔