میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے طورو اسپتال منتقل کیا، ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے میں 2 زخمی بچوں کو لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مردان میں فریقین کے درمیان فائرنگ کے واقعے میں 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق مردان کے علاقے طورو قاسم میرہ کڑپندی میں فائرنگ  سے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچی۔ میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے طورو اسپتال منتقل کیا، ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے میں 2 زخمی بچوں کو لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ایک فریق کے 3 بھائی جب کہ دوسرے فریق کا ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔ پولیس نے واقعے کے بعد شواہد اکٹھے کرکے اور لوگوں کے بیانات لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

اسلام آباد؛ نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، دو خواتین جاں بحق

اسلام آباد:

تھانہ بارہ کہو کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق تھانہ بارہ کہو کی حدود کے اندر محلہ راجگان میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر تین لڑکیوں کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تاہم ان میں سے دو بعد میں دم توڑ گئیں۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق خواتین کی عمریں 30 اور 35 سال ہے اور دنوں خواتین کی لاشیں اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ایس ایس پی آپریشنز نے ملزمان کو جلد جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اشتہاری ملزمان کے خلاف چھاپے کے دوران فائرنگ سے سی سی ڈی کے افسر سمیت 4 اہلکار شدید زخمی
  • اسلام آباد؛ نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، دو خواتین جاں بحق
  • غیر ملکی میڈیکل اور ڈینٹل گریجویٹس کیلئے نیشنل رجسٹریشن امتحان کا انعقاد 14 دسمبر کو ہوگا
  • مردان؛ 2 موٹر کاروں میں خطرناک تصادم، 3 افراد جاں بحق
  • کوئٹہ: موسیٰ خیل میں ہیضہ سے6 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
  • کراچی؛ فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی
  • بھارت: آندھرا پردیش میں بس گہری کھائی میں گرنے سے 9 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
  • چارسدہ؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 خاتون ٹیچرز جاں بحق
  • بلوچستان میں 8 افراد کو انگاروں پر چلانے کا واقعہ، 6 ملزمان گرفتار
  • اشتعال انگیزی کے مقدمے میں ماہ رنگ بلوچ سمیت فریقین سے جواب طلب