آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار اور اہلیہ کی پُراسرار موت کی حیران کن وجہ سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار جین ہیک مین کی لاش کمرے اور ان کی اہلیہ کی لاشں واش روم سے ملی تھی اور اب موت کی حیران کن وجہ سامنے آگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بیٹسی 11 فروری کو ہی چل بسی تھیں جب کہ اداکار جین ہیک مین کی موت ممکنہ طور پر 18 فروری کو ہوئی لیکن الزائمر کے باعث شاید یہ سمجھ نہیں سکے کہ ان کی اہلیہ کی موت ہو چکی ہے۔
ہالی ووڈ اداکار جین ہیک مین اور ان کی اہلیہ کی لاشوں کے پوسٹ مارٹم کے بعد ان میں نشہ یا کسی ممنوع چیز کے استعمال کے شواہد نہیں ملے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ دونوں کو قتل کرنے کے بھی ثبوت نہیں ملے تھے البتہ اس بات کے ٹھوس حقائق موجود ہیں کہ ان کی موت طبعی تھی۔
طبی رپورٹس کے مطابق 95 سالہ اداکار جین کی موت ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماری کے باعث ہوئی تھی جب کہ اہلیہ 65 سالہ بیٹسی پلمونری وائرس سے ہلاک ہوئیں۔
اداکار ہیک مین 2004ء سے فلمی دنیا کو خیرباد کہہ کر نیو میکسیکو میں پُرسکون زندگی گزار رہے تھے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اداکار جین اہلیہ کی ہیک مین کی موت
پڑھیں:
سینئر صحافی وقار بھٹی کو ہیلتھ جرنلزم ایوارڈ سے نوازا گیا
صحت کے شعبے میں نمایاں صحافتی خڈمات پر سینئر صحافی وقار بھٹی کو ہیلتھ جرنلزم ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
وقار بھٹی کو چھٹی انٹرنیشنل میڈیکل ریسرچ کانفرنس میں صحت کے شعبے میں نمایاں صحافتی خدمات پر ایوارڈ دیا گیا۔
ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کی جانب سے یہ ایوارڈ ہر سال صحت کے شعبے میں تحقیق اور صحافت کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کی صلاحیتوں کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔
وقار بھٹی روزنامہ دی نیوز انٹرنیشنل اور جیو نیوز میں بطور اسپیشل کوریسپونڈنٹ خدمات انجام دے رہے ہیں۔