وفاقی حکومت متنازعہ کینال منصوبے سے دستبرداری کا اعلان کرے، نثار کھوڑو
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نے کہا کہ سندھ کو متنازعہ کینالوں کا منصوبہ کسی صورت قبول نہیں ہے، پیپلز پارٹی سمیت پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سندھ کے پانی سمیت عوام کے حقوق کی بات کر رہے ہیں، متنازعہ کینالوں کے خلاف مختلف سیاسی، سماجی و قوم پرست تنظیموں کا احتجاج عوام کی آواز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی نے متنازعہ کینال منصوبے کے خلاف سندھ کا مقدمہ ایکنک، این ای سی اور سی سی آئی سمیت تمام آئینی فورمز پر بھرپور طریقے سے لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کی عوام کی آواز سن کر متنازعہ کینال منصوبے سے دستبرداری کا اعلان کرے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے ہفتے کے روز کراچی کے این آئی سی ایچ ہسپتال میں پیپلز پیرا میڈیکل کی افطار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ کو متنازعہ کینالوں کا منصوبہ کسی صورت قبول نہیں ہے، پیپلز پارٹی سمیت پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سندھ کے پانی سمیت عوام کے حقوق کی بات کر رہے ہیں، متنازعہ کینالوں کے خلاف مختلف سیاسی، سماجی و قوم پرست تنظیموں کا احتجاج عوام کی آواز ہے، اس لئے وفاقی حکومت متنازعہ کینال منصوبے کے خلاف سندھ کی عوام کی آواز کو سنے۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ چولستان کینال کا منصوبہ کالاباغ ڈیم سے بھی زیادہ خطرناک ہے، اس منصوبے سے سندھ بنجر بن جائے گا اس لئے وفاقی حکومت متنازعہ کینالوں کے منصوبے سے فوری دستبرداری کا اعلان کرے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پانی کے مسئلے پر مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ارسا نے نگران دور میں غیر آئینی طور پر اضافی پانی کی موجودگی کی این او سی جاری کی جس پر سندھ نے سخت اعتراض اٹھایا ہے اور سی سی آئی کو بھی لکھا گیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: متنازعہ کینال منصوبے متنازعہ کینالوں عوام کی آواز پیپلز پارٹی وفاقی حکومت نثار کھوڑو نے کہا کہ کا اعلان کے خلاف سندھ کے
پڑھیں:
رانا ثنا کا شرجیل میمن سے رابطہ، دونوں رہنماؤں کا کینالز معاملہ بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق
اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن سے فون پر رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے کینالز مسئلے کو بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور میاں نواز شریف نے ہدایت دی ہے کہ کینالز کے معاملے پر سندھ کے تحفظات کا خاتمہ کیا جائے۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ کینالز کے معاملے پر سندھ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
سینیئر صوبائی وزیر سرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کینالز کے معاملے پر ہر فورم پر اپنا مؤقف پیش کر چکی ہے، پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کو متنازعہ کینالز پر شدید تحفظات ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کے لئے 1991 کے معاہدے کے تحت پانی کی منصفانہ تقسیم چاہتی ہے، پیپلز پارٹی بھی کینالز کے معاملے پر وفاقی حکومت سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔