نازش جہانگیر کا شادی سے متعلق بیان: کونسا میرے بال سفید ہو رہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
پاکستانی معروف ماڈل اور اداکارہ نازش جہانگیر نے حال ہی میں اپنی شادی کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران جب ان سے شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ "شادی کا ایک وقت مقرر ہے، تو میں اس سے پہلے شادی کیوں کروں؟ کیوں اس کے لیے ہاتھ پیر ماروں جب ہونی ہو گی ہوجائے گی، ابھی کونسا میری عمر نکل رہی ہے یا میرے بال سفید ہو رہے ہیں۔"
نازش جہانگیر نے نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شادی کے لیے ضروری ہے کہ آپ کی سامنے والے کے ساتھ ہم آہنگی ہو، آپ ایک دوسرے کو سمجھ سکیں۔ اگر آپ سامنے والے کو سمجھ نہیں سکتے تو جلد بازی میں شادی کا فیصلہ نہ لیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی لڑکی کو صرف اس لیے جلد بازی میں شادی کا فیصلہ نہیں لینا چاہیے کہ اس کی عمر نکل رہی ہے بلکہ جب تک وہ سامنے والے کے ساتھ دل سے سکون محسوس نہ کرے اس وقت تک شادی کا فیصلہ نہ کرے۔
واضح رہے کہ نازش جہانگیر حال ہی میں اپنے بولڈ لباس کے باعث تنقید کی زد میں آئی تھیں۔ تاہم، انہوں نے اس تنقید کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے ساتھ کام کرنا مشکل نہیں ہے بلکہ وہ اپنے کام سے مخلص ہیں اور پیشہ ورانہ رویہ رکھتی ہیں۔
نازش جہانگیر پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک معروف اداکارہ اور ماڈل ہیں جو اپنی خوبصورتی اور اداکاری کے باعث مداحوں میں مقبول ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نازش جہانگیر شادی کا
پڑھیں:
کبھی نہیں کہا میرے خلاف مہم کے پیچھے علیمہ خان ہیں، شیر افضل مروت
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ کبھی نہیں کہا میرے خلاف مہم کے پیچھے علیمہ خان ہیں، میں نے کہا تھا پی ٹی آئی سوشل میڈیا میرے خلاف مہم چلا رہا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ میں نے گلہ کیا تھا کہ معاملات علیمہ خانم کے سامنے ہیں تو کیوں نہیں روکتیں، مجھے پارٹی سے نکال دیا لیکن ٹرولنگ جاری رہی۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ جیل حکام کہتے ہیں کہ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ کا حکم نہیں مانتے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے میرے خلاف فیصلہ کروانے والے سلمان اکرم راجہ تھے، میرا شکوہ بنتا ہے پارٹی سے نکالتے وقت مجھے سنا نہیں گیا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہی پارٹی کو بچا سکتے ہیں، ان کی بات کوئی ٹال نہیں سکتا، پی ٹی ائی میں جو رہنما کچھ کرتا ہے اس کی بینڈ بجائی جاتی ہے۔