مصطفیٰ کمال کراچی والا ہونے کا حق ادا کریں، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
ایک بیان میں میئر کراچی نے کہا کہ وزیرِ اعظم اگر وعدہ کرتے ہیں تو وفا کریں، آئیں ساتھ مل کر وفاق سے کے فور و دیگر کاموں کے بجٹ مانگیں، ایم کیو ایم اور جماعتِ اسلامی والے مل کر ہمارے ساتھ کام کریں۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال کراچی والا ہونے کا حق ادا کریں۔ اپنے ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی والے کہہ رہے ہیں سحری اور افطار کے وقت گیس لوڈشیڈنگ نہ کریں، مصطفیٰ کمال اور خالد مقبول صدیقی آپ ہمیں مستحکم کریں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیرِ اعظم اگر وعدہ کرتے ہیں تو وفا کریں، آئیں ساتھ مل کر وفاق سے کے فور و دیگر کاموں کے بجٹ مانگیں، ایم کیو ایم اور جماعتِ اسلامی والے مل کر ہمارے ساتھ کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ حب ریور روڈ پر لگے کھمبے لوگ چرا کر لے گئے، نشہ آور افراد کے پیچھے ایک متحرک مافیا ہے، جو کباڑی مافیا ہے اس کے خلاف کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایس ایس پی سینٹرل کو کہا ہے کہ اگلی بار لائٹ چوری ہوگی تو ایس ایچ او پنالٹی دے گا، اسٹریٹ لائٹس چوری کرنے پر ناظم آباد تھانے میں ایف آئی آر کٹوا دی ہے۔ میئر کراچی نے یہ بھی کہا کہ چارجڈ پارکنگ سے ساڑھے 5 کروڑ کی آمدنی ہوتی ہے، پارکنگ فری کرنے کا عمل ابھی چل رہا ہے، اہم شاہراہوں پر گداگر نہیں ہونے چاہئیں، اس معاملے کو بھی دیکھ رہے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وہاب نے کہا نے کہا کہ
پڑھیں:
افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کررہا ہے، مصطفیٰ کمال
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال—فائل فوٹووفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں تحقیق ہو رہی ہے مگر عمل نہیں ہو رہا۔
کراچی میں نجی فارماسوٹیکل کمپنی میں ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان پولیو ختم کرنے کے لیے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے۔
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پولیو کی ویکسین یونیسف خریدتا ہے اور اس میں کوئی ملاوٹ نہیں ہے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ملک میں پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا فقدان ہے، ہر شہری کا قومی شناختی کارڈ نمبر اس کا میڈیکل ریکارڈ نمبر بننے جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ وزارتِ صحت ایک مشکل وزارت ہے، غلطی کی گنجائش نہیں۔