پورا ہفتہ بارشیں اور شدید برف باری، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں کل سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 9 مارچ سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہوگا جو 16 مارچ تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برف باری کے نئے سلسلے کی نوید سنادی
محکمہ موسمیات کے مطابق 9 سے 16 مارچ کے درمیان کشمیر، گلگت بلتستان، چترال اور مری میں بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 10 مارچ کو راولپنڈی، اسلام آباد، جہلم، اٹک، پشاور، چکوال، چارسدہ اور مردان میں بارش کا امکان ہے، جبکہ 12 سے 16 مارچ کے درمیان پنجاب کے بیشتر شہروں میں بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 14 اور 15 مارچ کو گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ساتھ ہی خبردار کیا گیا ہے کہ بارشوں کے باعث اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اس دوران مغربی ہواؤں کے اس سلسلے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری متوقع ہے جس سے سڑکیں بند ہو سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں محکمہ موسمیات نے آج بادل برسنے اور برفباری کی نوید سنا دی
محکمہ موسمیات نے سیاحوں سمیت ماہی گیروں اور مسافروں کو کہا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، جبکہ کسانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فصلوں کو نقصانات سے بچانے کے لیے پیشگی اقدامات کرلیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آزاد کشمیر بارشیں برف باری پیش گوئی گلگت بلتستان محکمہ موسمیات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیش گوئی گلگت بلتستان محکمہ موسمیات وی نیوز محکمہ موسمیات نے علاقوں میں
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں بارش سے موسم سرد
وادی نیلم میں آٹھ مقام سمیت زیریں علاقوں میں رات گئے سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے پہاڑوں پر برف باری اور بیشتر مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ آزادکشمیر اور خیبرپختون خواں کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم سرد ہو گیا ہے۔ وادی نیلم میں آٹھ مقام سمیت زیریں علاقوں میں رات گئے سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بالائی علاقوں شونٹھر ویلی، گریس ویلی، ہلمت، تاوبٹ کے پہاڑوں پر برف باری سے نظارے خوبصورت ہو گئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں تیز آندھی سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا، تمام فیڈرز پر بجلی کی سپلائی معطل ہے۔ متعدد مقامات پر ژالہ باری سے سردی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔