خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مضبوط اور خود مختار خواتین مستحکم اور خوش حال پاکستان کی ضمانت ہیں، ہماری حکومت خواتین کے لیے مزید روزگار، تحفظ اور ترقی کے اقدامات کر رہی ہے تاکہ انہیں ہر سطح پر برابری کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پُرعزم ہے، معاشرے کی ترقی خواتین کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں، خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن مساوات، حقوق اور انصاف کی جدوجہد کی علامت ہے۔ انہوں نے سندھ کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی خواتین کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں، سندھ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی پاکستان میں پہلی پنک بس سروس خواتین کے وقار اور سفری سہولت کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوئی ہے جبکہ سندھ حکومت نے خواتین کے لیے الیکٹرک بائیک اسکیم بھی شروع کی ہے جس کا مقصد خواتین کو محفوظ، ماحول دوست اور سستی سفری سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر 1000 الیکٹرک موٹر سائیکلیں طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو دی جائیں گی اور انہیں تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ تعلیم اور صحت میں خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنا پیپلز پارٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے، پاکستان کی خواتین نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور جمہوریت کی بحالی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے، محترمہ فاطمہ جناح، بیگم نصرت بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد اور قیادت ایک مستحکم ریاست کی درخشاں علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور شمولیت کے لیے اہم قانون سازی کی ہے، خواتین کے معاشی استحکام کے لیے زرعی زمین کی تقسیم، وراثتی جائیداد میں خواتین کے حقوق کا تحفظ اور بینظیر کارڈ جیسے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 2022ء کے تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے ہیں، ان میں سب سے اہم اقدام سیلاب زدگان کے لیے گھروں کی تعمیر ہے جس کے تحت ہزاروں بےگھر خاندانوں کو پختہ رہائش فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے زیادہ تر گھروں کے مالکانہ حقوق خواتین کے نام پر دیے جا رہے ہیں تاکہ وہ خود مختار اور محفوظ زندگی گزار سکیں۔ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے حال ہی میں کم آمدنی والی خواتین میں مفت سولر ہوم سسٹمز کی تقسیم کا تاریخی اقدام بھی اٹھایا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیپلز پاورٹی ریڈکشن پروگرام کے تحت لاکھوں خواتین کو مالی امداد، تربیت اور وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ خودمختار بن سکیں، خواتین کے لیے بینظیر یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام بھی متعارف کرایا گیا جس کے تحت انہیں فنی اور پیشہ ورانہ تربیت دی جا رہی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے درمیان ایک معاہدے کے تحت ’شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام‘ کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ سندھ کے طلبات کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کی جا سکے، خواتین کی کھیلوں میں شرکت کو فروغ دینے کے لیے سندھ حکومت نے حالیہ عرصے میں صوبے کے 30 اضلاع میں سندھ پنک گیمز 2025ء کا انعقاد کیا جس کا مقصد خواتین کو کھیلوں میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ مضبوط اور خود مختار خواتین مستحکم اور خوش حال پاکستان کی ضمانت ہیں، ہماری حکومت خواتین کے لیے مزید روزگار، تحفظ اور ترقی کے اقدامات کر رہی ہے تاکہ انہیں ہر سطح پر برابری کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سید مراد علی شاہ نے مواقع فراہم کرنا سندھ حکومت نے خواتین کے لیے کہ سندھ حکومت خواتین کو نے کہا کہ تحفظ اور فراہم کی کیے جا کے تحت رہی ہے

پڑھیں:

حکومت طلبہ کو مناسب اور محفوظ ٹرانسپورٹ فراہم کرے‘عائشہ مدنی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (پ ر) صدر تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ شائستہ مدنی نے کہاہے کہ حکومت وقت طلبہ و طالبات کو مناسب اور محفوظ ٹرانسپورٹ فراہم کرے تاکہ ایسے اندوہناک واقعات دوبارہ نہ ہوں۔ ہمیں نہایت رنج و الم کے ساتھ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ عثمان پبلک اسکول کیمپس 2 کے فرسٹ ائر کے طالب علم عابد رئیس ولد رئیس احمد نارتھ کراچی کے علاقے 4K چورنگی کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاںبحق ہو گئے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت دے‘ آمین۔ ہم اس غم کی گھڑی میں متاثرہ خاندان، رشتہ داروں اور پوری اسکول برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ دلخراش واقعہ ناصرف ایک قیمتی جان کے ضیاع کا سبب بنا بلکہ یہ ہمارے تعلیمی اداروں کے طلبہ کے جان و مال کے تحفظ کے نظام پر ایک سنجیدہ سوالیہ نشان بھی ہے۔ اس اندوہناک سانحے نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ کراچی شہر میں طلبہ کے لیے محفوظ سفری سہولیات کا فقدان ایک بڑا المیہ بن چکا ہے۔ ہم سندھ حکومت، محکمہ ٹرانسپورٹ اور کراچی کے متعلقہ انتظامی حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ کے لیے محفوظ، باقاعدہ اور معیاری ٹرانسپورٹ نظام فراہم کرنے کے مؤثر اقدامات کریں تاکہ آئندہ کسی کے والدین کو اپنے بچے کی لاش وصول نہ کرنا پڑے۔ ہمارے بچے قوم کا قیمتی سرمایہ اور ملک کا مستقبل ہیں۔ ان کی حفاظت ہر ادارے اور ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ ہم پُرزور امید کرتے ہیں کہ ہمارے اس جائز اور انسانی مطالبے پر فوری سنجیدگی سے عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ آئندہ ایسے المناک حادثات سے بچا جاسکے۔ اس تعزیتی اجلاس میں نادرا نوید‘ اسمار ضوان‘ یاسمین جاوید اور فرخندہ کمال بھی موجود تھیں۔

خبر ایجنسی گلزار

متعلقہ مضامین

  • خواتین کیلیے محفوظ پنجاب اولین ترجیح ہے، حنا پرویزبٹ
  • حکومت بلوچستان کی عوام کو سست انٹرنیٹ فراہم کرنیکی نئی حکمت عملی
  • حکومت بلوچستان کا عوام کو سست انٹرنیٹ فراہم کرنیکی نئی حکمت عملی
  • خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہماری اولین ترجیح ہے، حنا پرویز بٹ
  • ہماری اولین ترجیح صیہونی جیلوں سے اپنے قیدیوں کی رہائی ہے، لبنانی صدر
  • حکومت طلبہ کو مناسب اور محفوظ ٹرانسپورٹ فراہم کرے‘عائشہ مدنی
  • سندھ حکومت کا زرعی شعبے کی ترقی کیلئے جامع اصلاحات کا اعلان
  • فیض حمید کی سزا فوج کا اندرونی معاملہ ہے‘صاحب اختیار کی پالیسی عمران خان کو مائنس کرنا ہے ‘وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
  • بذریعہ کے فور کراچی کو روز 260 ملین گیلن پانی فراہم ہو گا: وزیرِ اعلیٰ سندھ
  • حکومت سندھ یونیسف کیساتھ تعاون مزید مضبوط کرنے کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ