نواز شریف کا زاہد خان کو پارٹی شمولیت پر خط
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق سینیٹر زاہد خان کو پارٹی میں شمولیت پر نیک تمناؤں کا خط لکھا ہے۔
نواز شریف نے زاہد خان کو خط کے ذریعے کہا کہ آپ کو شمولیت اور ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری نامزد ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دعا گو ہوں اللّٰہ آپ کو نئی ذمے داریوں سے عہدہ برآ ہونے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
نواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں اپنا قیام بڑھادیا
ویب ڈیسک : سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے جس کے باعث انہوں نے لندن میں قیام بڑھا دیا ہے۔
صدر ن لیگ نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ بیلاروس گئے تھے جہاں سے نواز شریف لندن پہنچے تھے۔ ذرائع کے مطابق وہ 2 ہفتے کے دورے پر لندن آئے تھے۔
نواز شریف نے اپنی واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کروا لی ہے۔ مسلسل میڈیکل چیک اپس کی وجہ سے نواز شریف کا قیام بڑھایا گیا ہے۔ن لیگ کی برطانیہ قیادت نواز شریف کے اعزاز میں ورکرز کنونشن کی بھی خواہاں ہے
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی