ہم ڈیجیٹل معیشت میں خواتین کے مستقبل کی نئی تعریف کر رہے ہیں، وفاقی وزیر
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نہ صرف ٹیکنالوجی میں صنفی فرق کو کم کر رہا ہے بلکہ ہم ڈیجیٹل معیشت میں خواتین کے مستقبل کی نئی تعریف کر رہے ہیں، ہماری نوجوان خواتین ہمیشہ قابلیت کی بنیاد پر نمایاں کارکردگی دکھاتی رہی ہیں۔
عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے گوگل پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، یہ سیشن تین ایسی متاثر کن خواتین کے پینل پر مشتمل تھا جنہوں نے گوگل کی ڈیجیٹل مہارتوں کے تربیتی پروگراموں سے فائدہ اٹھایا اور بدلے میں پاکستانی خواتین کے لیے کیریئر کی ترقی کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم جیسے اقدامات کے ذریعے، ہم نے ہزاروں طالبات کو وہ وسائل فراہم کیے ہیں جو انہیں ڈیجیٹل دنیا میں کامیاب ہونے کے لیے درکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت سے لے کر سائبر سیکیورٹی تک، خواتین محض شراکت دار نہیں بلکہ راہنما بن رہی ہیں جو رکاوٹوں کو عبور کرکے جدت کی نئی راہیں متعین کر رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا عزم واضح ہے کہ کوئی بھی خاتون ٹیکنالوجی کے اس انقلاب سے پیچھے نہ رہے، گوگل جیسی انڈسٹری لیڈرز کے ساتھ مل کر ہم ایک ایسا مستقبل تعمیر کر رہے ہیں جہاں خواتین ٹیکنالوجی میں صرف شامل نہیں بلکہ قائدانہ کردار ادا کر رہی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر خواتین کے رہی ہیں
پڑھیں:
ڈی ایچ اے اسلام آباد کی جانب سے پراپرٹی ایکسپو اور ڈیجیٹل نیلامی 2025 کا شاندار افتتاح
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )ڈی ایچ اے اسلام آباد کی جانب سے پراپرٹی ایکسپو اور ڈیجیٹل نیلامی 2025 کا شاندار افتتاح.ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) اسلام آباد نے آج جیکرانڈا فیملی کلب، ڈی ایچ اے فیز 2 اور آن لائن پلیٹ فارم dhai-r.com.pk پر تین روزہ “ڈی ایچ اے پراپرٹی ایکسپو اور ڈیجیٹل نیلامی 2025” کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
ایکسپو کے پہلے دن عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس کے نتیجے میں ایونٹ کو غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی۔ شرکاء نے ڈی ایچ اے کی جانب سے پیش کردہ رہائشی اور تجارتی پراپرٹیز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور محدود مدت کے لیے دستیاب خصوصی رعایتوں سے بھرپور استفادہ حاصل کیا۔
یہ ایکسپو اُن افراد کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے جو محفوظ، جدید اور پُراعتماد رہائشی و تجارتی سرمایہ کاری کے متلاشی ہیں۔ قابل ذکر امر یہ ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی شہری بھی اس ڈیجیٹل نیلامی میں آن لائن شرکت کر سکتے ہیں اور اپنے پسندیدہ پلاٹس کی بکنگ اور درخواست کا مکمل عمل باآسانی مکمل کر سکتے ہیں۔
ڈی ایچ اے کی جانب سے فراہم کردہ اس ڈیجیٹل سہولت سے ظاہر ہوتا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو نہ صرف شفاف اور قابلِ بھروسا بنایا جا سکتا ہے بلکہ اسے عالمی سطح پر قابلِ رسائی بھی بنایا جا رہا ہے۔
ایکسپو آئندہ دو روز تک جاری رہے گا، اور موجودہ رجحانات کی روشنی میں توقع کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی دلچسپی رکھنے والے افراد کی بھرپور شرکت اور جوش و خروش برقرار رہے گا، بلکہ اس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
مزید پڑھیں :شناختی کارڈ بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی