روزہ نہ رکھنے والے محمد شامی کے دفاع میں جاوید اختر اٹھ کھڑے ہوئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک)معروف نغمہ نگار جاوید اختر نے بھارتی کرکٹر محمد شامی کی حمایت کرتے ہوئے ان کے خلاف سوشل میڈیا پر ہونے والی شدید تنقید پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔
محمد شامی پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران پانی پینے اور روزہ نہ رکھنے کے سبب مذہبی حلقوں کی جانب سے اعتراضات کیے گئے تھے۔
جاوید اختر نے اس معاملے پر اپنی رائے دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی.
جاوید اختر نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’شامی صاحب، ان قدامت پسند متعصب لوگوں کی بالکل پرواہ نہ کریں، جنہیں اس بات سے مسئلہ ہے کہ آپ دبئی کے تپتے میدان میں دوپہر کے وقت پانی پی رہے تھے، یہ ان کا ذاتی معاملہ نہیں ہے۔ آپ بھارتی ٹیم کا ایک عظیم حصہ ہیں جو ہمیں سب کو فخر محسوس کرا رہی ہے۔ میری نیک تمنائیں آپ اور پوری ٹیم کے ساتھ ہیں۔‘
محمد شامی پر روزہ نہ رکھنے کی وجہ سے آل انڈیا مسلم جماعت کے صدر نے انہیں مذہبی قانون کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا تھا، تاہم جاوید اختر سمیت کئی دیگر شخصیات نے ان کی حمایت کی ہے۔
شامی کے قریبی رشتہ دار، ڈاکٹر ممتاز نے بھی کہا کہ پاکستان کے کئی کرکٹرز کھیل کے دوران روزہ نہیں رکھتے، اس لیے شامی کے خلاف تنقید کرنا غلط ہے۔
ایم سی اے کے چیف روہت پوار نے بھی شامی کی حمایت میں بیان دیا، اور کہا کہ وہ اس تنازعے سے متاثر نہ ہوں اور 9 مارچ کے میچ پر توجہ مرکوز رکھیں۔
یاد رہے کہ محمد شامی نے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف 10 اوورز میں 48 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جو بھارت کی فتح میں اہم کردار ثابت ہوئی۔
مزیدپڑھیں:بھارت کی مرضی ہی چلنی ہے تو فائنل میں ٹاس کی کیا ضرورت؟ برطانوی اخبار پھٹ پڑا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جاوید اختر
پڑھیں:
نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈارایک روزہ سرکاری دورے پرکابل پہنچ گئے ، دفترخارجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل پہنچ گئے۔(جاری ہے)
دفتر خارجہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق دورہ کابل کے موقع پر ہفتہ کو ہوائی اڈے پر افغان حکومت کے معززین بشمو ل ڈپٹی وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد نعیم وردگ ، ڈی جی وزارت خارجہ مفتی نور احمد اور چیف آف سٹیٹ پروٹوکول فیصل جلالی نے نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا استقبال کیا ۔اس موقع پر افغانستان میں پاکستان کے ہیڈ آف مشن سفیر عبید الرحمان نظامانی اور سفارتخانے کے افسران بھی موجود تھے۔