بھارت کی مرضی ہی چلنی ہے تو فائنل میں ٹاس کی کیا ضرورت؟ برطانوی اخبار پھٹ پڑا
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
لندن(نیوز ڈیسک)چیمپئنزٹرافی میں بھارت کے ایک ہی وینیو پر کھیلنے پر برطانوی اخبار نے بی سی سی آئی اور آئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے بھارت کے دبئی میں تمام میچز کھیلنے کو بڑا ایڈوانٹیج قرار دیا۔
اخبار نے لکھا کہ بھارت کی مرضی ہی چلنی ہے توفائنل میں ٹاس کی کیا ضرورت؟ بھارتی کپتان سے پوچھ لیا جائے پہلے بیٹنگ کرنی ہے یا بالنگ۔
چیمپئنزٹرافی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 7 ہزار سے زائد کلومیٹر سفر کیا جبکہ بھارتی ٹیم صرف دبئی میں ہی مقیم رہی۔ اس نے تمام میچز دبئی میں کھیلے یعنی اس نے عملاً صفر کلومیٹر فاصلہ طے کیا جبکہ نیوزی لینڈ نے سب سے زیادہ یعنی 7048 کلومیٹر سفر کیا۔
یاد رہے کہ کیوی کپتان مچل سینٹنر نے بھی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بھارت کو دبئی میں اپنے تمام میچز کھیلنے پر بڑا ایڈوانٹیج حاصل ہے۔
اس سے قبل چیمپیئنز ٹرافی کے دوران بھارت کے ”ہوم ایڈوانٹیج“ کو انگلینڈ کے سابق انگلش کپتانوں ناصر حسین اور مائیک آتھرٹن کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
مزیدپڑھیں:چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا دو ارب ڈالر رقم کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
لگاتار 4 ناکامیوں پر راجستھان کی ٹیم مذاق کا نشانہ بن گئی
کراچی:آئی پی ایل میں لگاتار 4 میچز ہارجانے کے بعد راجستھان رائلز کی ٹیم سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئی۔
ہفتے کی شب لکھنؤ سپر جائنٹس نے جے پور میں راجستھان رائلز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ میزبان سائیڈ اختتامی اوور میں جیت کیلیے درکار 9 رنز نہیں بناسکی تھی۔
شائقین نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ "کیا چوک ہے، کیا رائل چوک ہے، بیکار ٹیم ہے"۔ رائلز نے اب اگلا میچ بنگلورو میں آرسی بی سے کھیلنا ہے۔
رواں سیزن میں اب تک مجموعی طور پر راجستھان رائلز کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔ اس نے 8 میں سے 2 میچز جیتے اور 6 میں ناکامی کا سامنا کیا ہے۔