رمضان المبارک : 200 روپے کلو ملنے والا لیموں 400 روپے کلو فروخت ہونے لگا
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
سکھر (نیوز ڈیسک) رمضان میں دیگر اشیاء کی قیمتوں کی طرف لیموں کی قیمت بھی دگنی ہوگئی،دو سو روپے کلوملنے والا لیموں اب چارسو روپے کلو فروخت ہونے لگا۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں دیگرمشروبات کے ساتھ لیموں کے استعمال میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے خاص طور پر افطار کے وقت لیموں پانی کا استعمال جسم میں پیدا ہونے والی پانی کی کمی کو بھی پورا کرتا ہے اور جسم کو تروتازہ بھی کردیتا ہے۔
ماھ مقدس میں دیگر اشیاء خوردونوش کے قیمتوں کے ساتھ ساتھ لیموں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور رمضان سے قبل 200 روپے کلو ملنے والا لیموں اب 400 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران لیموں کی مانگ میں اضافے کے ساتھ ہی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ماہ مقدس میں اشیاء خوردونوش کی دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ لیموں کی بڑھتی ہوئی قیمت کو بھی کم کیا جائے۔
مزیدپڑھیں:مریم نواز کی ڈانٹ کا نشانہ بننے والے ایم ایس میو اسپتال کا تین دن پہلے ہی استعفیٰ دینے کا انکشاف
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: لیموں کی روپے کلو کے ساتھ
پڑھیں:
مشرقی وسطیٰ کاسب سے مہنگا پینٹ ہاؤس فروخت ،حیران کن قیمت بھی سامنے آگئی
مشرقی وسطیٰ کاسب سے مہنگا پینٹ ہاؤس تقریباً 3.1 ارب پاکستانی روپے میں فروخت ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کے مہنگے ترین علاقے بزنس بے میں واقع اس پینٹ ہاؤس میں 60 فلور اور 171 اپارٹمنٹس ہوں گے۔
نیمارجونیئر سمیت عالمی فٹبالرز بھی اس پروجیکٹ میں اپارٹمنٹس خرید چکے ہیں۔
اب بتایا جارہا ہے کہ مشرقی وسطیٰ کا 47 ہزار 200 اسکوائر فٹ پر مشتمل سب سے مہنگا پینٹ ہاؤس تقریباً 3.1 ارب پاکستانی روپے میں فروخت ہوگیا ہے، اس پینٹ ہاؤس کو 11 ہزار 650 درہم فی مربع فٹ ( بزنس بے میں سب سے زیادہ فی مربع فٹ قیمت ) میں فروخت کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دبئی کے پام جمیرہ پر سب سے مہنگا پینٹ ہاؤس فروخت کیا گیا تھا جس کی تعمیر 2027 کے سہ ماہی میں مکمل ہوگی۔