رفح شہر میں صیہونی فوج کی دہشتگردی میں 3 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
صیہونی فوج نے رفح کے مشرق میں شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا جس سے دو افراد شہید ہوئے۔ رفح شہر کے جارج اسٹریٹ میں صیہونی فوج کی فائرنگ سے ایک اور شہید ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صیہونی فوج نے رفح شہر میں تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے رفح شہر کے مشرق میں گولہ باری کی جس سے شہادتیں ہوئیں۔ صیہونی فوج نے رفح کے مشرق میں شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا جس سے دو افراد شہید ہوئے۔ رفح شہر کے جارج اسٹریٹ میں صیہونی فوج کی فائرنگ سے ایک اور شہید ہوا۔ مقامی شہریوں کے مطابق قابض فوج کے ٹینکوں نے جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کراسنگ کے آس پاس شدید گولہ باری کی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صیہونی فوج نے رفح
پڑھیں:
لاہور، جماعت اہلحدیث کی غزہ کے مظلوموں کے حق میں ریلی
ریلی کی قیادت جماعت اہلحدیث کے رہنما مولانا ابتسام الٰہی ظہیر نے کی۔ ریلی بتی چوک سے شروع ہو کر پنجاب اسمبلی کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کیخلاف نعرے لگائے اور عالمی برادری سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلحدیث پاکستان کے زیراہتمام غزہ کے حق میں ’’غزہ یکجہتی مارچ‘‘ کے عنوان سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت جماعت اہلحدیث کے رہنما مولانا ابتسام الٰہی ظہیر نے کی۔ ریلی بتی چوک سے شروع ہو کر پنجاب اسمبلی کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کیخلاف نعرے لگائے اور عالمی برادری سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔ مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں، پوری پاکستان قوم اسرائیل کیخلاف ایک پیج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کیخلاف اقوام متحدہ اور عالمی برادری میں آواز اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کا اجلاس بلا کر امت مسلمہ ایک مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرے۔