افسوس ہے نئی نہروں کے منصوبے کی منظوری صدر زرداری نے دی، آفاق احمد
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
بھوک ہڑتالی کیمپ پر گفتگو کرتے ہوئے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین نے کہا کہ نہروں کیخلاف سندھ اسمبلی سے قرارداد پاس ہونی چاہیے، حکمران اپنے مفادات کیلئے صوبے کے مفادات کا سودا کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ جہاں سندھی بھائیوں کے ساتھ ناانصافی کی بات ہوگی تو ساتھ کھڑا ہوں، دریائے سندھ سے نئی نہروں کے فیصلے پر صدر زرداری کے دستخط ہیں، سندھ کے مفادات پر سودے پر شہری و دیہی سندھ کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔ سٹی کورٹ کراچی میں وکلاء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے دورے کے موقع پر بات کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ میرا یہاں بھرپور استقبال ہوا ہے، پانی کا مسئلہ صرف سندھیوں کا نہیں ہم سب کا ہے، ہم سب سندھ کے ہیں، ہمارے مسائل ایک ہیں، ہر مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کی تکالیف کا کوئی پُرسان حال نہیں، سندھ میں پانی کے مسئلے پر سندھ کے عوام کی آواز نہیں سنی گئی۔
آفاق احمد نے کہا کہ سندھ کے عوام وڈیروں کی زیادتی کا شکار ہیں، ہمیں ان سب کیخلاف متحد ہونا چاہیے، سندھ کے مسائل کیلئے شہری اور دیہی باشندے ایک ہیں، اگر دریائے سندھ کے پانی پر پنجاب نے ڈاکا ڈالا تو ہم شہری سندھ بھی احتجاج کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ نکالی جانے والی 6 نہروں کے منصوبے کی منظوری صدر آصف زرداری نے دی ہے، ان نہروں کیخلاف سندھ اسمبلی سے قرارداد پاس ہونی چاہیے، حکمران اپنے مفادات کیلئے صوبے کے مفادات کا سودا کر رہے ہیں، پانی کا مسئلہ ہو یا کوئی بنیادی مسئلہ سندھ کے مستقل باشندے یک زبان ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سندھ کے عوام نے کہا کہ
پڑھیں:
کراچی یلو لائن منصوبے کی لاگت 190 فیصد بڑھ کر 178 ارب روپے تک پہنچ گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے کراچی یلو لائن منصوبے کی نظر ثانی شدہ لاگت 178 ارب 59 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے، جو 2019 میں تخمینہ شدہ 61 ارب 43 کروڑ روپے کی نسبت 190 فیصد زیادہ ہے۔
سی ڈی ڈبلیو پی نے اس کے علاوہ دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے بھی 10 ارب 55 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، کراچی یلو لائن سمیت کل 256 ارب روپے مالیت کے چار منصوبے حتمی منظوری کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ایکنک) کو بھیجنے کی سفارش کی گئی ہے۔
اس اقدام سے منصوبے کی مالی وسائل کی ضروریات اور آئندہ ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ کے لیے بجٹ کی تیاری میں مدد ملے گی۔