راولپنڈی: اغواء اور قتل کے ملزمان کو سزائے موت و جرمانے کی سزا سنا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
فوٹو فائل
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے اغواء اور قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنا دی۔
مجرم عتیق خان کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم یاسر علی کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
عدالت نے مقتول کے ورثاء کو 10 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا، معاوضے کی عدم ادائیگی پر ملزمان کو مزید 2 سال قید بھگتنا ہوگی۔
مجرمان پر شہری کو اغواء کے بعد قتل کرنے کا الزام تھا، مجرمان کے خلاف دسمبر 2021 میں تھانا فتح جنگ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ریلوے میں بدانتظامی، مسافر ناراض، ری فنڈنگ میں ریکارڈ اضافہ
سٹی42: ریلوے انتظامیہ کی جانب سے نظام میں بہتری کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، مسافروں کی جانب سے شکایات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
مسافروں کی جانب سے ریلوے انتظامیہ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے، جس کے باعث ٹکٹوں کی ری فنڈنگ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جولائی 2024 سے مارچ 2025 کے دوران ری فنڈنگ کی مد میں 1 ارب 7 کروڑ 21 لاکھ 57 ہزار روپے مسافروں کو واپس کیے گئے۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
اعداد و شمار کے مطابق صرف مارچ 2025 کے مہینے میں 15 کروڑ 80 لاکھ 36 ہزار روپے کے ٹکٹ ری فنڈ کیے گئے، جس سے ریلوے کے خزانے پر بھاری بوجھ پڑا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ریلوے کو جدید سہولیات، بروقت آمد و روانگی، اور محفوظ سفری نظام پر توجہ دینی ہو گی، ورنہ مسافروں کا اعتماد مزید مجروح ہو سکتا ہے۔