Islam Times:
2025-04-22@07:39:15 GMT

کراچی میں کروڑوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ ٹائر برآمد

اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT

کراچی میں کروڑوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ ٹائر برآمد

چھاپہ مار کاروائی رینجر 62 ونگ کی معاونت سے کی گئی، جس میں 5027 اسمگل شدہ سیکنڈ ہینڈ ٹائرز برآمد کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی یومیہ بنیادوں پر انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت پرانی سبزی منڈی گلشن اقبال میں قائم مختلف گوداموں پر کارروائی کی گئی۔ یہ چھاپہ مار کاروائی رینجر 62 ونگ کی معاونت سے کی گئی، جس میں 5027 اسمگل شدہ سیکنڈ ہینڈ ٹائرز برآمد کیے گئے۔ کسٹمز ترجمان کے مطابق چھاپہ مار کارروائی میں مختلف غیر ملکی برانڈز اور سائز کے برآمد ہونے استعمال شدہ ٹائرز کی مالیت 7 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے۔ برآمد ہونے اسمگل شدہ ٹائرز کو 16 مال بردار ہیوی وہیکلز کے ذریعے اے ایس او کسٹمز کے گودام منتقل کر دیا گیا، کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ٹائرز ضبط کر لیے گئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسمگل شدہ

پڑھیں:

پشاور پولیس کا انوکھا اقدام، شادی کی تقریب میں چھاپہ، دولہا گرفتار، مقدمہ درج

پشاور:

پشاور پولیس نے چمکنی کے علاقے میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ پر کارروائی کرتے ہوئے انوکھا قدم اٹھایا اور دولہے کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق شادی کی خوشی میں دولہا اپنے دوستوں کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کر رہا تھا جس پر مقامی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تقریب پر چھاپہ مارا اور دولہے کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ یہ انسانی جانوں کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ اس عمل کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ ایسے واقعات کا سدباب کیا جا سکے۔

گرفتار ہونے والے دولہے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں۔

متعلقہ مضامین

  • گوجرخان:پنجاب فوڈ اتھارٹی کا فیکٹری پر چھاپہ، غیرمعیاری جوس تلف
  • کرش اسٹون کی آڑ میں 4.8 ٹن اسمگل شدہ چھالیہ کراچی منتقل کرنیکی کوشش ناکام
  • لاہور ہائیکورٹ میں خود سوزی کرنے والے شہری کے خاندان کو نجی کمپنی نے 75 لاکھ روپے مالیت کے چیک دے دیے
  • منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • پشاور، پولیس کا شادی کی تقریب میں چھاپہ، دولہا گرفتار، مقدمہ درج
  • پشاور پولیس کا انوکھا اقدام، شادی کی تقریب میں چھاپہ، دولہا گرفتار، مقدمہ درج
  • کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں سوٹ کیس سے لاش برآمد
  • پنجاب یونیورسٹی : 12 اساتذہ کروڑوں کی اسکالرشپ لےکر فرار
  • پنجاب یونیورسٹی کے 12 اساتذہ کروڑوں کی سکالرشپس لے کر فرار ہو گئے 
  • پنجاب یونیورسٹی کے 12 اساتذہ کروڑوں کی اسکالرشپ لےکر فرار