چین کی جانب سے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی رقم کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں چین، سعودی عرب اور یو اے ای کی پاکستان کو 12 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کی یقین دہانی

وزارت خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ چین نے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی ہے۔

واضح رہے کہ چین کی جانب سے پاکستان کو دیے گئے 2 ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کی مدت 24 مارچ 2025 کو مکمل ہورہی تھی۔

یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل یو اے ای نے بھی 2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی مزید ایک سال کے رول اوور کردی تھی۔

حکومت پاکستان زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے لیے کوشاں ہے، اور برآمدات بڑھانے پر توجہ دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط کا حصول، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری

دوسری جانب آئی ایم ایف سے دوسری قسط کے حصول کے لیے بھی پاکستان کے عالمی مالیاتی فنڈ سے مذاکرات جاری ہیں، جن کی کامیابی کے پاکستان کو 1.

1 ارب ڈالر کی قسط جاری ہو جائےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئی ایم ایف پاک چین دوستی پاکستان چین قرض رول اوور واجب الادا وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف پاک چین دوستی پاکستان چین قرض رول اوور واجب الادا وی نیوز ارب ڈالر کی ایک سال کی مدت

پڑھیں:

پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا چینی قرض ری شیڈول کرانے کا فیصلہ 

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان نے قرض کی ری شیڈولنگ کا معاملہ ایک بار پھر چینی بینکوں کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ  کیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اپنے دورہ  واشنگٹن میں آئی ایم ایف اجلاس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ قرضوں کی ری شیڈولنگ کا معاملہ اٹھائیں گے۔وزیرخزانہ آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر اور امریکہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے خزانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق وزیرخزانہ اپنے 6 روزہ دورہ امریکہ کے دوران بدھ کو چینی وزیرخزانہ سے ملاقات کریں گے، جس میں وہ اپنے چینی ہم منصب سے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے قرضوں کو 2 سال کے لیے ری شیڈول کرنے کی درخواست کریں گے تاکہ غیرملکی فنڈنگ کے خلا کو پر کیا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی مائنڈ سیٹ،کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ؟
  • پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا چینی قرض ری شیڈول کرانے کا فیصلہ 
  • ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری میں مزید 30 دن کی توسیع کردی گئی
  • ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری، مزید  30 دن کی توسیع کردی گئی
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
  • ٹیکسٹائل برآمدات 13.613 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر، وزیراعظم کا 9.38 فیصد اضافے کا خیر مقدم
  • پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا چینی قرض ری شیڈول کرانے کا فیصلہ
  • پاکستان کی مجموعی غذائی اجناس کی برآمدات میں کمی ریکارڈ
  • پاکستان سے ایک ارب 72 کروڑ ڈالر دیگر ممالک کو بھیج دیئے گئے
  • گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے چاول کی برآمدات بھی متاثر، 2 کروڑ ڈالر کا نقصان