تحریک آزادی کشمیر میں دلیرانہ کردار ادا کرنے والی خواتین کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، وزیراعظم آزادکشمیر
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم آزادجموں وکشمیر چودھری انوارالحق نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں خواتین کلیدی کردار ادا کرتی ہیں ۔
وزیراعظم آزادجموں وکشمیر چودھری انوارالحق نے خواتین کے عالمی دن پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام نے خواتین کو بڑا مقام دیا ہے ، سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خواتین کے حقوق بیان فرمائے اور انہیں ہر شعبہ زندگی میں نمائندگی دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی و کشمیری خواتین بھی گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ معاشی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہی ہیں، تحریک آزادی کشمیر میں دلیرانہ کردار ادا کرنے والی خواتین کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ۔
پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری
چوہدری انوارالحق نے کہا کہ خاتون جنت حضرت فاطمہ الزہرہ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، ہماری حکومت خواتین کی ترقی اور بہبود پر خاص توجہ دے رہی ہے، آزاد کشمیر میں خواتین کواپنے ہر پروفیش میں کام کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف ہراسمنٹ کے کیسز میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے، مختلف ووکیشنل تربیت کے اداروں میں خواتین کو فنی تربیت مہیا کی جا رہی ہے۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ بلاسود قرضوں کے سرکاری پروگرام میں بھی خواتین کو مساوی حقوق حاصل ہیں، ہندوستان کے زیر قبضہ کشمیر کی خواتین کو منظم اور وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں خواتین کو عصمت دری، گمشدگی، تشدد، اغوا، قتل اور تذلیل جیسے عوامل کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جنوری 2001 سے اب تک 682 سے زائد خواتین کو فاشسٹ بھارتی فورسز نے شہید کیا ، مقبوضہ کشمیر میں 22,958 خواتین کو بیوہ اور 11,256 خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی ہے۔ کشمیری خواتین نے بھارتی فوج کے تمام ظلم و جبر کو بہادری سے مقابلہ کیا ہے ۔
سینٹ کا اجلاس؛ شیری رحمان کی پی ٹی آئی پر تنقید، شبلی فراز کا جواب
انہوں نے کہا کہ کشمیر کی بہادر بیٹی آسیہ اندرابی آج بھی جیل میں بند ہے ، آسیہ اندرابی رہتی دنیا تک دنیا میں آزادی کی تحریکوں میں ایک استعارے کے طور پر ژندہ رہیں گی، اسیر حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ محترمہ مشعال ملک ہر فورم پر کشمیری خواتین کا مقدمہ لڑ رہی ہیں، مشعال ملک دلیری سے تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کر رہی ہیں ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا میں خواتین خواتین کے خواتین کو نے کہا کہ
پڑھیں:
راونڈا کے وزیر خارجہ کی آسلام آباد آباد، سینیئر حکام نے استقبال کیا
راونڈ کے وزیر برائے امور خارجہ اور راونڈا کی انٹرنیشنل کارپوریشن کے سفیر کی اسلام آباد آمد۔
Minister of Foreign Affairs and International Cooperation of Rwanda Ambassador Olivier Jean Patrick Nduhungirehe arrived in Islamabad today on an official visit. At the airport he was recieved by DG Africa Ministry of Foreign Affairs, Rwandan High Commissioner in Pakistan and… pic.twitter.com/5GZ7q75xUz
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) April 20, 2025
راونڈ کے وزیر برائے امور خارجہ اور راونڈا کی انٹرنیشنل کارپوریشن کے سفیر اولیور جین پیٹرک ندوہنگرے مختصر دوسرے پر آج اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
ایئرپورٹ پر راونڈا کے وزیر کا استقبال ڈی جی افریقہ وزارت خارجہ، پاکستان میں روانڈا کے ہائی کمشنر اور ایم ایف اے پاکستان کے دیگر سینیئر حکام نے کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افریقہ پاکستان راونڈا