سی ٹی ڈی کے مختلف شہروں میں آپریشنز، 10 دہشتگرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
سی ٹی ڈی کے مختلف شہروں میں آپریشنز، 10 دہشتگرد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 10 دہشتگرد گرفتار کر لیے۔ترجمان سی ٹی ڈے کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 73 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، کارروائیوں کے دوران 10 دہشت گرد گرفتار ہو ئے۔سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ کارروائیاں راولپنڈی ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب ، بہاولنگر ، رحیم یار خان ، راجن پور ، بھکر اور جہلم میں کی گئیں ، خوشاب اور جہلم سے ٹی ٹی پی کے دو خطرناک دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار ہوئے۔حکام کے مطابق دہشتگردوں سے دھماکہ خیز مواد، ایک آئی ای ڈی بم، 19 ڈیٹونیٹرز ،35 فٹ حفاظتی فیوز تار، پمفلٹ، نقدی اور موبائل فون برآمد ہوئے، دہشت گردوں کی شناخت ریاض ،شفیق ، رشید ، جاوید، ظہیر ، ظہیر الدین، حفیظ، وزیر ، آصف اور وحید کے نام سے ہوئی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی
پڑھیں:
پاکستان کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کے اہم شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، کچھ شہروں میں معمولی اضافہ ہوا ہے، جبکہ کچھ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم سالانہ بنیادوں پر مجموعی طور پر قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اسلام آباد میں سیمنٹ کی قیمت 6 روپے اضافے سے 1,387 روپے فی بوری تک پہنچ گئی، جو 0.4 فیصد ہفتہ وار اضافہ اور 14.6 فیصد سالانہ اضافہ ہے۔ گزشتہ سال اپریل 2024 میں قیمت 1,210 روپے تھی۔
راولپنڈی میں قیمت 2.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1,379 روپے فی بوری ہو گئی، جو پچھلے سال کی 1,199 روپے قیمت کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔
لاہور میں معمولی 1.4 فیصد کمی دیکھی گئی، جہاں قیمت 1,497 روپے فی بوری رہی، تاہم سالانہ بنیاد پر اب بھی 19.8 فیصد اضافہ موجود ہے۔ اپریل 2024 میں قیمت 1,250 روپے تھی۔
پشاور میں 0.1 فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ ہوا، اور قیمت 1,400 روپے فی بوری ہو گئی۔ گزشتہ سال کی 1,201 روپے قیمت کے مقابلے میں 16.6 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
کراچی میں سیمنٹ کی قیمت مستحکم رہی اور 1,313 روپے فی بوری پر برقرار رہی، تاہم سالانہ بنیاد پر قیمت میں 12.1 فیصد اضافہ ہوا، کیونکہ اپریل 2024 میں قیمت 1,171 روپے تھی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، مہنگائی، توانائی لاگت، اور ترسیل کے مسائل سیمنٹ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی بڑی وجوہات ہیں، جو آئندہ ہفتوں میں بھی اسی رجحان کے ساتھ جاری رہنے کا امکان رکھتے ہیں۔
جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل